Clarence Thomas: US Supreme Court judge acknowledges paid-for trips
from BBC News - World https://ift.tt/xe80otF
ایشیا کپ، پی سی بی کی پاک، بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی خصوصی آفر
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ایشیاء کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ پاک، بھارت ٹاکرے کے لئے ٹکٹوں کی خصوصی آفر پیش کر دی۔
پی سی بی نے پاک ، بھارت میچ دیکھنے والوں کے لئے اضافی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے اور شائقین کرکٹ کو گھاس پر بیٹھ کر میچ دیکھنے کی سہولت دے دی گئی ہے۔
جن شائقین کرکٹ کو اسٹینڈز میں ٹکٹ نہیں ملی وہ باؤنڈری سے باہر گھاس پر بیٹھ کر بھی میچ دیکھ سکیں گے۔
اسکور کارڈ کے ساتھ گھاس والی پہاڑی پر شائقین پاک بھارت میچ 1500 لنکن روپے میں دیکھ سکیں گے جبکہ شائقین 2560 لنکا روپے کے پیکج میں پاک، بھارت کے ساتھ نیپال اور بھارت کا میچ بھی دیکھ سکیں گے۔
شائقین کینڈی میں ابیتھا گراؤنڈ باکس آفس سے موقع پر ہی ٹکٹ خرید سکیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/PXeM1dr
بنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ، نائب صوبیدار سمیت 9 جوان شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل سوار نے فوجی قافلے کے نزدیک خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صنوبر علی بھی شامل ہیں جبکہ حملے کے نتیجے میں 5 جوان زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسزنےعلاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئےپرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نگران وزیر اعظم کا اظہار افسوس
دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انوارالحق کاکڑ نے شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔
چیئرمین سینیٹ کی مذمت و اظہار افسوس
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
صادق سنجرانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دہشت گرد ہمیشہ بزدلانہ وار کرتے ہیں جو انکی شکست کی واضح دلیل ہے، عوام اور افواج ملک دشمن عناصر کیخلاف متحد ہیں، شکست دہشت گردوں کا مقدرہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم پاک دھرتی پر جان نچاور کرنے والے عظیم جوانوں کی مقروض ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MHqDgFl
پاکستان پیپلز پارٹی کی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کیخلاف ریلی
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کیخلاف لاہور میں ریلی نکالی گئی۔
بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی لاہور نے پریس کلب سے چیئرنگ کراس مال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔
چیئرنگ کراس پہنچ کر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے موجودہ صورت حال کو غریب کش قرار دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور مقامی رہنما بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کریں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZgRxAyf
Luis Rubiales' mother taken to hospital on third day of hunger strike
from BBC News - World https://ift.tt/ITiaQj2
پیمرا نے متنازع ڈرامہ سیریل ’’حادثہ‘‘ پر پابندی عائد کر دی
حالیہ واقعات میں پیمرا نے متنازع ڈرامہ سیریل ہدسا پر پابندی عائد کر دی ہے۔
شدید عوامی ردعمل کے بعد پروڈیوسر وجاہت رؤف نے بھی اپنا بیان شیئر کیا۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے حقیقی زندگی کے کسی واقعے کی نقل نہیں کی۔
بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور دیگر متعلقہ افراد کی شکایت اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد پیمرا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈرامے پر پابندی عائد کر دی۔
نوٹسز کو پیمرا کے آفیشل پیج نے شیئر کیا تھا جسے وکیل خدیجہ صدیقی سمیت کئی پاکستانی سماجی کارکنوں نے بھی دوبارہ پوسٹ کیا تھا۔
سماجی کارکنوں کا خیال ہے کہ پیمرا کا فوری اقدام حکام کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RiywQ9a
پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداران کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی رہنمائوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،اوراب تحریک انصاف لاہورکےعہدیداران نے آئی پی پی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔
پی ٹی آئی لاہور کے کوآرڈینیٹرز شعیب کریم، قاسم عزیز خان، خواجہ سہیل مقبول، سید رضوان شاہ نے صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈاکٹرمراد راس سےملاقات کی اور عبدالعلیم خان اور جہانگیرخان ترین کی قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنمائون نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مئی کا واقعہ تاریخی سانحہ ہے، اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر، ترقی اور استحکام کے وژن پر گامزن ہے۔
ڈاکٹرمراد راس نے شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنمائوںپارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ مزید خوشخبریاں ملیں گی، استحکام پاکستان پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔
اس کےعلاوہ میاں خالد محمود اورڈاکٹرمراد راس کے ساتھ ملاقات میں بوگی روڈ ریلوے سٹیشن سے حاجی عرفان میو،جاوید چھونی نے ساتھیوں کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/a83tAXJ
پاکستان اور بھارت کی بینکنگ انڈسٹری کا سالانہ موازنہ
مالی سال 23-2022 کے دوران بھارت کا پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ ( جی ڈی پی ) 50.40 فیصد جبکہ پاکستان کا 14.80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اور بھارت کی بینکنگ انڈسٹری کے درمیان مالی سال23-2022 کا موازنہ ایک رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں بینکوں سے 7.6 بلین ڈالر کے حکومتی قرضے لئے گئے جبکہ بھارت میں 169 بلین ڈالر کا حکومتی قرض لیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 387 ملین کی موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کی گئیں جبکہ بھارت میں یہ تعداد 8,841 ملین ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی شمولیت 25.30 فیصد جبکہ بھارت میں 79.70 فیصد رہی ، پاکستانی بینک کے کل اثاثے 105 بلین ڈالر اور بھارتی بینک کے کل اثاثے 2.6 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
گزشتہ مالی سال پاکستانی پبلک سیکٹر بینک کے اثاثے 65 بلین ڈالر جبکہ بھارت کے 1.6 ٹریلین ڈالر رہے، پاکستانی شیڈول بینکوں کے ذخائر 72 بلین ڈالر اور بھارت کے 2.2 ٹریلین ریکارڈ کئے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی فاریکس ریزرو 13 بلین ڈالر جبکہ بھارتی 602 بلین ڈالر ریکارڈ کئے گئے، پاکستان میں سود کی شرح 22 فیصد جبکہ بھارت میں 6.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں انفیکشن کا تناسب 9.30 فیصد جبکہ بھارت میں 7.50 فیصد رہا۔
گزشتہ مالی سال پاکستان میں کل بینک اکاؤنٹس 65 ملین جبکہ بھارت میں 2.2 بلین ریکارڈ کئے گئے اور پاکستان میں کل اے ٹی ایم میں 15000 سے زائدکا اضافہ ہوا جبکہ بھارت میں یہ اضافہ250000 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/GTwsBxi
Saudi Arabia's multi-billion dollar football powerhouse bet
from BBC News - World https://ift.tt/618FYSx
Terry Gou: Why is Foxconn billionaire running for Taiwan president?
from BBC News - World https://ift.tt/AIRCqBM
India Club in London: Iconic restaurant to shut after 70 years
from BBC News - World https://ift.tt/jTYpMhB
Bears encroach on evacuated Canadian town of Yellowknife
from BBC News - World https://ift.tt/3CL0vtG
مہنگائی کا ذمہ دار نواز شریف کو نااہل کرنیوالا ججز کا ٹولا ہے، خرم دستگیر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی انجینئرخرم دستگیرخان نے کہا کہ آج ملک میںمہنگائی کا ذمہ دارنوازشریف کو نااہل کرنیوالا ججزکا ٹولا ہے، پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ شاندار ہے۔
ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ 2013 میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نےمحمد نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے نکالا اور اپنے دور حکومت میں ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی،آج کی مہنگائی کا ذمہ دار وہ ججوں کا ٹولہ ہے جس نے 2017 میں محمد نواز شریف کو نا اہل کر کے پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت پر کاری ضرب لگائی۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹولے کو جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے ایک طویل سازش کے بعد عمران خان کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا،2019 میں عمران خان نے آئی ایم ایف کے ساتھ غریب دشمن اور ترقی دشمن معاہدہ کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کی حکومت کا کرنسی پر کنٹرول عملا ختم ہو گیا اور عمران حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں مستقل اضافہ ہوتا رہا۔
سابق وزیر نے کہا کہ جو گردشی قرضہ مسلم لیگ نون کے دور میں 110 ارب روپے سالانہ کے تناسب سے بڑھ رہا تھا وہ عمران خان کے دور میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے بڑھا،اس کا نتیجہ یہ تھا کہ 31 مارچ 2022 کو پاکستان میں بجلی کا گردشی قرضہ تاریخ کی سب سے زیادہ سطح 2467 ارب روپے تھا،شہباز شریف کی قیادت میں 15 جماعتوں پر مشتمل حکومت نےگردشی قرضہ 157 ارب روپے کم کیا جو کہ 30 جون 2023 کو 2310 ارب روپے تھا۔
خرم دستگیر نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں 5000 میگا واٹ کا اضافہ کیا جس کی خاص بات تھر کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے 2000 میگا واٹ کے نئے منصوبے ہیں،پاکستان کے مستقبل کے لیے پاکستانی تھر کوئلے سے بننے والی بجلی کے بڑے منصوبوں کی تکمیل انتہائی اہم اور خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا اغاز 2014 میں محمد نواز شریف نے کیا تھا، عمران خان کے دور میں تعطل کا شکار ہوئے اور شہباز شریف کے دور میں مکمل ہو کر پاکستان کو بجلی فراہم کرنا شروع ہو گئے ،عمران خان کے اپریل 2019 میں ائی ایم ایف سے کیے گئے غریب دشمن معاہدے کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ ہوا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ بنیادی ذمہ داری آج بھی ثاقب نثار ٹولے پر ہے جس نے پاکستان کو غیر متوازن کرنے میں گھناونا کردار ادا کیا - کچھ ججوں کے فیصلوں کی وجہ سے اورنج لائن اور پاکستان کے اہم توانائی کے منصوبے تاخیر کی نظر ہوئے ،اگر 13 جماعتی اتحاد 2022 میں ایک آئینی عمل کے تحت حکومت نہ سنبھالتا تو عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کر دینا تھا ۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام انشاءاللہ محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کومنتخب کریں گے،ہم ماضی کی طرح مہنگائی کم کریں گے ، بجلی سستی کریں گے ،سستی بجلی کے ذرائع پیدا کریں گے اور ایک بار پھر پاکستانیوں کو قیمتوں میں استحکام اور باعزت روزگار فراہم کریں گے جس کے ذریعے وہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پال سکیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/TJ2qjCM
اس بحث میں نہیں جاناچاہتے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے، مرتضیٰ سولنگی
نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے، ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس مسئلے پر بات ہوگی، امید ہے عوام کو ریلیف ملے گا۔
نجی ٹی وی چینل انٹرویو میں نگران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عوام کو جو بل موصول ہوئے یہ جولائی کے ہیں، نگران حکومت نے 17 اگست کو حلف اٹھایا، عوام کا غصہ جائز ہے لیکن احتجاج کی بجائے ہمیں اس مسئلے کے حل کی طرف آنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے دو روز پہلے بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا، آج بھی بجلی کے بلوں کے حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے لوگوں کو کیا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
نگران وقاقی وزیر نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات کو یقینی، پرامن اور منصفانہ بنانا ہے،نگران حکومت کی مدت کا تعین الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت انتخابات کے حوالے سے پورا نظام الاوقات اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر پرامن، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/tsB0wKf
روبرٹو مانسینی سعودی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ مقرر
اٹلی کے سابق ہیڈ کوچ روبرٹو مانسینی کو سعودی فٹ بال ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ 58 سالہ روبرٹو مانسینی دو ہفتے قبل اٹلی کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوئے ، ان کی قیادت میں اٹالین ٹیم نے یورو 2020 میں کامیابی حاصل کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسینی نے 2027 تک سعودی فٹ بال ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
مانسینی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ میرے لیے ایک نئے ملک میں فٹ بال کا تجربہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، سعودی پرو لیگ میں سرفہرست کھلاڑیوں کی موجودگی قومی فٹ بال کے منظر نامے میں ترقی کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔
یاد رہے کہ مانسینی نے مانچسٹر سٹی کو 2012 میں ان کا پہلا پریمیئر لیگ ٹائٹل دلایا اور وہ فیورینٹینا، لازیو، انٹر میلان، گالاتاسرے اور زینیٹ سینٹ پیٹرزبرگ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ixq3doQ
The mobile game funding a revolution in Myanmar
from BBC News - World https://ift.tt/KkeXqwx
ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپٸن شپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔
ہنگری میں کھیلے جانے والی ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ 2023 میں جیولن تھرو مقابلوں کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹ مدمقابل تھے ۔
فائنل میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، نیرج چوپڑا نے 88.17 میٹر کی تھرو لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ قومی ایتھلیٹ نے سلور میڈل حاصل کیا ۔
ارشد ندیم پہلی کوشش میں 74.80 میٹر کی تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے، دوسری کوشش میں انہوں نے 82.81 میٹر کی تھرو پھینکی، فائنل مقابلے کی تیسری تھرو میں انہوں نے 87.82 میٹر جبکہ چوتھی باری میں 87.15 میٹر کی تھرو لگائی۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی آخری تھرو میں ارشد نے 81.86 میٹر کی تھرو لگائی۔
خیال رہے کہ قومی ایتھیلٹ ارشد ندیم پہلے ہی پیرس اولمپکس 2024 کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/pQnfiX7
Mancini named new Saudi Arabia football coach
from BBC News - World https://ift.tt/LeCgqQ2
Jacksonville shooter, 21, who killed three 'wrote racist manifestos'
from BBC News - World https://ift.tt/yq7XKFG
حریم شاہ نے کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ دوسری اہلیہ کی ویڈیو جاری کر دی
پاکستانی ٹک ٹاک پر اثر انداز کرنے والی حریم شاہ نے اتوار کے روز ایک خاتون کی ایک ویڈیو جاری کی جو دعویٰ کرتی ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیہ ہیں۔
ویڈیو کلپ حریم شاہ کی جانب سے دن کے اوائل میں وارننگ کے بعد سامنے آیا ہے۔
پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ 35 سیکنڈ کے کلپ میں موجود خاتون زرینہ صفدر ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مبینہ جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذان صفدر ہے۔
ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ میں آج آپ کی وجہ سے رو رہی ہوں۔
وہ مزید کہتی ہیں آپ نے میرا دل توڑ دیا ہے میں اب آپ کی زندگی کا حصہ نہیں ہوں۔
کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ اہلیہ نے کہا کہ جاؤ اب تم جو چاہو کر سکتے ہو ایک دن تم میری قدر پہچانو گے تمہاری وجہ سے میری خوشیاں اور سب کچھ تباہ ہو گیا۔انشاء اللہ اللہ کی مرضی سے اب خدا تم سے میری طرف سے بدلہ لے گا۔
ویڈیو کا اختتام خاتون اور اس کے بچے کی تصویر کے ساتھ ہوتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خاتون نے پوری ویڈیو میں کیپٹن (ر) صفدر یا مریم نواز کا نام نہیں لیا۔
ٹک ٹوکر نے مشورہ دیا کہ اگر ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون جھوٹ بول رہی ہے تو مریم یا ان کے شوہر کو الزامات کی تردید کرنی چاہیے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JDQezwE
Jacksonville shooting: Several dead at Dollar General store in Florida
from BBC News - World https://ift.tt/FUJtxmr
Bob Barker, who hosted The Price Is Right for 35 years, dies aged 99
from BBC News - World https://ift.tt/nAcUPRI
The Rubiales World Cup kiss row... in 75 seconds
from BBC News - World https://ift.tt/5WUnw1d
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔جس کے مطابق پیپلزپارٹی نے نوے روز میں انتخابات کیلئے تمام قانونی اور سیاسی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔
باخبرذرائع کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اعتزازاحسن، رضاربانی اور نئیر بخاری نے قانونی پوزیشن پر بریفنگ دی ،اورنوے روز میں انتخابات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی استعمال کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چوہدری اعتزازاحسن کو غیرمعمولی اہمیت حاصل رہی، بلاول بھٹو نے مولابخش چانڈیو کو اعتزازاحسن پر تنقید سے روک دیا، جبکہمولابخش چانڈیو نے اعتزاز احسن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت پر تنقید کی، بلاول بھٹو نے مولابخش چانڈیو کو جواب دیا کہ جب ہمیں اس پر اعتراض نہیں تو آپ کیوں یہ بات کرتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اعتزاز احسن نے ایک روز قبل اجلاس میں آن لائن شرکت کی خواہش کی تھی، اوربلاول بھٹو نے اعتزازاحسن کو فون کرکے میٹنگ میں لازمی ذاتی شرکت کے لئے کہاتھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nuA7ZxQ
Luis Rubiales kissing Jenni Hermoso unleashes social tsunami in Spain
from BBC News - World https://ift.tt/59vHxsi
استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی رہنمائوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری
استحکام پاکستان پارٹی کی طاقت میں مزید ہوگیاہے۔ فیصل آباد،منڈی بہاوالدین اورلاہور سے سیاسی رہنما و کارکنوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تین اضلاع کے سیاسی رہنما وکارکنان نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہورڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن فیصل آباد سید ارسلان ساہی اورمنڈی بہاؤالدین سے شعیب اللہ چیمہ نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
باٹاپور سے سیمیول پرویز اور یونس خان نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو خوش آمدید کہا۔
میاں خالد محمود نے تمام نئے اراکین کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیااور شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/A0PlwQD
Kleenex is pulling out of Canada due to 'unique complexities'
from BBC News - World https://ift.tt/lqpBFiC
سندھ کےسابق وزیرمکیش کمارچاولہ مبینہ طورپرنیب کے ریڈارپر
سندھ کےسابق وزیرمکیش کمارچاولہ مبینہ طورپرنیب کے ریڈارپرآ گئے۔مختلف محکموں اور فنانشل اداروں سے صوبائی وزیرکے فرنٹ مین اورایک ڈپٹی ڈائریکٹر کیخلاف تفصیلات طلب کرلیں ۔
نیب مراسلے کے مطابق اداروں کو دستیاب شواہد اورتفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ نیب نے مکیش چاولہ کے فرنٹ مین حسن شریف اورایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کےڈپٹی ڈائریکٹر وحید شیخ کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔
نیب مراسلہ میں مزید کہاگیا کہ حسن شریف اور وحید شیخ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کےشواہد ملے ہیں،تحقیقات نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کررہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک اورمحکمہ ایکسائیزاینڈ ٹیکسیشن میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن ہوئی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/alH4rJq
ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ وسطی و جنوبی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/e9jIQ5i
US government sues Elon Musk's SpaceX over hiring policy
from BBC News - World https://ift.tt/ySOAb84
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان نے قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں آئی پی پی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کو تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دینے اور سیریز اپنے نام کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں۔ دوسرا ون ڈے، پاکستان کی افغانستان کو 1 وکٹ سے شکست
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ آج کی جیت میں امام الحق، شاداب اور نسیم شاہ کا نمایاں کردار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے تیسرا ایک روزہ میچ بھی جیت کر قومی ٹیم سیریز میں وائٹ واش کرے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ایک روزہ بین الااقومی میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، نسیم شاہ نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/STpLtlh
Putin breaks silence over Prigozhin's reported death
from BBC News - World https://ift.tt/702i3Hd
نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگااس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں،شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا اس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں، سرنڈرکرنے کے بعد جج فیصلہ کرتے ہیں جوڈیشل بھیجناہے یا ضمانت دینی ہے،پھر حق ہے کہ عدالتیں ان کی اپیل کا فیصلہ کریں۔
سما کےپروگرام ندیم ملک لائیومیں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کوالیکشن کےقریب واپس آناچاہیے،نوازشریف واپس آکرعدالت کےآگے سر نڈر کریں، جیل جائیں، نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگااس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی توحالات اس سےبدترہوتے، شہبازشریف وزیراعظم تھےوہی عوام کو جواب دیں گے،نوازشریف حکومت میں آتےتوکوئی انگلی نہ اُٹھاتا،ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے۔
سابق وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا،2کلاس ہوتی ہیں،سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانامناسب نہیں تھا،الیکشن فروری کےآخریامارچ کےشروع میں ہوں گے، اور اگرالیکشن اس سےآگےگئےتو دعاہی کرسکتےہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/paVuYhR
Nepal gay marriage 'victory' hits legal roadblock
from BBC News - World https://ift.tt/hwD2FQU
Ros Atkins on... Wagner leader Yevgeny Prigozhin
from BBC News - World https://ift.tt/GrEO7qH
پاک سعودیہ پہلی “مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشق البطار-ون کا آغاز
پاک سعودی عرب پہلی “مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشق ”البطار-ون“ پاکستانی علاقے چراٹ میں شروع ہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک سعودی عرب پہلی “مشترکہ اسپیشل فورسز کی مشق ”البطار-ون“ کی افتتاحی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی۔ دو ہفتے طویل مشق میں پاک رائل سعودی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے، جس میں جوائنٹ ایمپلائمنٹ کانسپٹ کو فروغ دینا اور مستقبل میں فوجی تعاون کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے،تاکہ دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے تجربے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے آغاز پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان اس طرح کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JYh7Eam
Russia: Video shows plane crash in Kuzhenkino
from BBC News - World https://ift.tt/lrZiVy0
راوی شہر میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی یقین دہانی
راوی شہرمیں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں راوی شہر میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کےلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مذاکراہ (پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ)منعقد کیا گیا ۔عمران امین چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونیوالےمیںساجد ظفر ڈار سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔
مذاکراہ کے آغاز پر کاشف قریشی ای ڈی کمرشل نے روڈا منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر عمران امین سی ای او نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راوی شہر کے ایجوکیشن زون میں عالمی معیار کے ادارے بننے سے تعلیمی انقلاب آئیگا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کےلئے روڈا اپنے سٹیک ہولڈرز کو بہترین پیکج دیگا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یاجوائنٹ وینچر کسی بھی ذریعہ سے ہم راوی شہر میں تعلیمی اداروں کا فروغ چاہیں گے،پنجاب میں عالمی معیار کی سہولیات سے مزین یہ پہلا ایجوکیشنل زون ہوگا۔
اس موقع پر ساجدظفر ڈار سیکرٹری ہائوسنگ نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ روڈاکی طرف سے مذاکراہ میں شعبہ تعلیم کے سٹیک ہولڈرز کو تجاویز کےلئے بلانا قابل تعریف عمل ہے اس سے ایجوکیشن زون میں اعلی معیار کے تعلیمی اداروں کاقیام ہوگا ہم روڈا کی اس کاوش کو پوری طر ح حمایت کرینگے ۔
مذاکراہ میںمنصور احمد جنجوعہ سی او او نے روڈا کی طرف ایجوکیشن زون میں تعلیمی سرمایہ کاری پر ماہرین تعلیم کی تجاویز کو سراہااورکہا کہ راوی شہر منصوبہ میں ہم سٹیک ہولڈرز کی رائے لیتے رہیں گے اور ایسے سیشن کا انعقاد آئندہ بھی ہوگا۔
اس موقع پرعلی عباس سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن ،نوید حسین ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے اظہار خیال کر تے ہوئے روڈا میں ایجوکیشن زون کا قیام خوش آئنداور تعلیم دوست قرار دیا، انہوں نے راوی انتظامیہ کو شعبہ تعلیم کے حوالے سے راوی شہر میںسرکاری و پرائیویٹ درسگاہوں کے قیام میں حائل مسائل کے حل کی پوری یقین دہانی کر وائی ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5ZoJVlX
Republican debate: Rivals seeking political oxygen in a Trump-less showdown
from BBC News - World https://ift.tt/0bwBVra
Ukraine war: Three elderly civilians killed in Russian strikes, say officials
from BBC News - World https://ift.tt/Lcqps4N
Near miss as car hurtles into Arizona salon
from BBC News - World https://ift.tt/H5lGBpQ
Pakistan cable car: Children brought to safety along zip line
from BBC News - World https://ift.tt/I2TlgqN
Tropical Storm Harold makes landfall in Texas
from BBC News - World https://ift.tt/RnimCQ3
بٹگرام ریسکیو آپریشن، مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کیساتھ ہیں،آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اورمشکل ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کر دہ بیان کے مطابق پاک فوج کےایس ایس جی کی سلنگ ٹیم نے600 فٹ بلندی پرپھنسےافراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا،چیئرلفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پرآرمی ایوی ایشن اورایس ایس جی ٹیم نےریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اورپاکستان ائیر فورس کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا۔
پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہوسکی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ آپریشن کے دوران پاک فوج اور پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اورکارکردگی کا مظاہرہ کیا ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچانے میں لوکل کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں اوراس آپریشن میں سول انتظامیہ اور لوکلز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیایہ ایک انتہائی مشکل اور کھٹن آپریشن تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی آپریشن کا آغاز کیاپاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم، پاک فضائیہ، لوکل انتظامیہ، اور کیبل ایکسپرٹس کی مدد سے پاکستانی تاریخ کے اس منفردآپریشن کو سرانجام دیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔
ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں عوام کی آواز پر لبیک کہا ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور رہیں گی۔ انشاء اللّٰہ
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hvnz3Qm
جڑانوالہ کا دلخراش واقعہ یقیناً ایک سازش ہے،احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے ، ہمارے نبی ؐنے امت کو امن کی تعلیم دی ۔جڑانوالہ کا دلخراش واقعہ یقیناً ایک سازش ہے ۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نارووال کے سینٹ پال کاتھولک چرچ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کریشن کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے ۔ ہمارے نبیؐ نے امت کو امن کی تعلیم دی اور خاص طور پر ہر اسلامی ممالک میں جو غیر مسلم ہیں انکے حقوق کی بھی اسی طرح پاسداری کرنے کی تلقین کی ۔ جیسا کہ ریاست مسلمانوں کے جان ومال کی ذمہ درار ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ یقینا سازش کا حصہ ہے ۔جس نے ہمارے لوگوں میں ایسے مذہبی جذبات بڑکاے جس کے نتیجہ میں اسطرح کا واقعہ پیش آیا ۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ایسی سازشوں سے باخبر رہنا چاہے ۔ اب پاکستان کے اندر قانون موجود ہے اور وہ قانون صرف مسلمانوں کے عقیدوں کے تحفظ کا دفاع نہیں کرتا بلکہ دیگر عقیدوں کے تحفظ کا بھی دفاع کرتا ہے ۔
لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ تم دوسروں کے مقدس عقیدے کو برا نہ کہو ۔ چونکہ اگر ایسا کرو گے اور وہ تمہارے مقدس عقیدے کی توہین کرے گا ۔اسلام ہمیں بقائے باہمی اور امن کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ بھائی چارہ مذہبی ہم آہنگی اور مسلکی ہم آہنگی ہر سطح پر ایسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے ملک جس کے اندر مختلف مذاہب کے ماننے والے اور مختلف زبانوں کے بولنے والے بستے ہیں ہرلحاظ سے محفوظ رہ سکیں ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EWZIVsn
Greece wildfires: Authorities on alert for new spate of blazes
from BBC News - World https://ift.tt/KzRl5A1
آپ کو روزانہ کتنی کافی پینی چاہیے؟
کافی انرجی بوسٹر ہے کیونکہ لوگ کام کے دوران اضافی کپ بھی کھاتے ہیں اور متعدد تحقیقوں نے بھی اس کے فوائد پر روشنی ڈالی ہے جیسے کینسر کے خطرے میں کمی، دل کی بیماریاں اور ٹائپ 2 ذیابیطس شامل ہے۔
تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر اس کا زیادہ استعمال کیا جائے تو اس کے نتیجے میں دل کی بیماری، فالج اور ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
آپ کو کتنی کافی پینی چاہیے؟
رپورٹ کے مطابق جس میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کی ایک رکن ٹریسیا پسوٹا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ معمول کا استعمال صحت کے لیے برا نہیں ہےلیکن اسے صحت کے فوائد کے لیے نہیں پیا جانا چاہیے۔
پسوٹا نے کہامیں کبھی بھی سفارش نہیں کروں گا کہ وہ لوگ جو کیفین والے مشروبات کا استعمال نہیں کرتے ہیں وہ کسی بھی وجہ سے انہیں اپنے دن میں شامل کرنا شروع کردیں۔
کتنی کافی خراب ہے؟
فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ روزانہ 400 ملی گرام یا تقریبا چار یا پانچ اونس کپ ہونا چاہئے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ لوگ کیفین کے اثرات کو محسوس نہیں کریں گے جیسے کہ دل کی بے ترتیب دھڑکن یا الٹی جب تک کہ وہ دن میں تقریباً 12 کپ نہ پی لیں۔
اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جسم میں برداشت کی سطح مختلف ہوتی ہے کیونکہ وہ دن میں ایک یا دو کپ سے زیادہ برداشت نہیں کر سکتی لہذا نے حاملہ یا دودھ پلانے والے لوگوں کے لیے 200 ملی گرام کی سفارش کی کیونکہ کیفین چھاتی کے دودھ کے ذریعے بچوں میں منتقل ہو سکتی ہے۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ حمل کے دوران، کیفین نوزائیدہ بچوں میں پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بن سکتی ہےاور 2021 کی ایک اور تحقیق سے پتا چلا کہ جن لوگوں نے حمل کے دوران اعتدال پسند غذا کا استعمال کیا ان میں حمل ذیابیطس کا خطرہ کم تھا۔
ایریزونا میں میو کلینک کی ماہر غذائیت نکی کوٹا نے کہا کہ کافی ان لوگوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتی ہے جو ذیابیطس کے مریض ہیں یا دل کی بیماری رکھتے ہیں اگر ان میں چینی یا کریم شامل کی گئی ہو۔
کافی پینا کب بند کریں؟
اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس کی ترجمان جیسیکا سلویسٹر نے کہا کچھ لوگ عمر کے ساتھ ساتھ کافی کے منفی اثرات محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ جسم کی بعض کیمیکلز اور خوراک کو برداشت کرنے کی صلاحیت وقت کے ساتھ ساتھ تیار ہوتی ہے۔
سلویسٹر نے کہا ان ملی گرام یا کافی کے کپ کی سفارشات کے اندراگر آپ ضرورت سے زیادہ تھکاوٹ محسوس کرنے لگیں اور کیفین مدد نہیں کر رہی ہے تو آپ کو رکنا پڑے گا۔
سلویسٹر نےمزید کہااگر آپ کا دل ناقابل یقین حد تک تیزی سے دھڑکنا شروع کر دیتا ہےتو آپ کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رکنایہ ہر شخص کے لیے مختلف ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹر کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر ڈیوڈ بخولز نے کہا کہ کیفین کی کوئی مقدار نوعمروں کے لیے صحت مند نہیں ہے تاہم برانڈز نے بچوں کے لیے کیفین والے انرجی ڈرنکس کی مارکیٹنگ تیزی سے کی ہے۔
بوچولز نے کہا کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایک دن میں 100 ملی گرام سے زیادہ یا تقریباً ایک 8 اونس کپ کافی کی سفارش نہیں کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/qlGHbgV
Maiden Pharmaceuticals: Fury in The Gambia a year after cough syrup deaths
from BBC News - World https://ift.tt/BALIQWR
Niger coup leader Gen Tchiani promises to handover power in three years
from BBC News - World https://ift.tt/Bj3Sxlv
Ecuador chooses president amid spike in violence
from BBC News - World https://ift.tt/8tiS4ME
Baghdad advertising boards turned off over porn screening
from BBC News - World https://ift.tt/vWclQ4w
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کو شکست
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔
برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت کو 18 رنز سے ہرایا، بھارتی ٹیم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 169 رنز بنا سکی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے، پاکستان کی طرف سے کپتان نثار علی نے 46 اور محمد سلمان نے شاندار 50 رنز سکور کئے۔
یاد رہے کہ بلائنڈ گیمز کا فائنل میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ماضی میں عالمی چیمپئن رہی ہے، قومی ٹیم نے 2002 اور 2006 میں 40 اوور کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/I2Kgz1x
امید ہے نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آ جائیں گے، خواجہ آصف
مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مجھے پوری امید ہے کہ میاں نواز شریف ستمبر میں وطن واپس آ جائیں گے۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایسی بڑی وجہ ہے کہ الیکشن غیر مینہ مدت کے لئے موخر کئے جائیں ، پہلے بھی الیکشن مہنے یا پنتالیس روز کے لیے ملتوی ہوئے ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوں تو ڈیڑھ دو ماہ کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر الیکشن کرانا اسکا شیڈول بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، اگر تین مہینے کے اندر حلقہ بندیاں بھی ہوجائیں اور الیکشن بھی ہوجائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، اگر یہ عملی طور پر ممکن نہیں تو پھر ڈیڑھ دو مہینے آگے بھی الیکشن چلے جائیں اس سے فرق نہیں پڑتا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے، مذہبی جنونیت کی ہمارے دین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان مسلم اکثریت کا نہیں ہے اس میں غیر مسلم آبادی بھی ہے، اہل کتاب اور انکی عبادت گاہوں کی اسی طرح عزت کریں جس طرح ہم اپنی عبادت گاہوں کی کرتے ہیں، ہمیں حکم ہے ہم دوسرے مذاہب کا احترام کریں ، سویڈن میں اور ماضی میں قریب میں واقعات ہوئے ہیں تو ہمارے ہاں بھی اگر ایسے واقعات ہو جائیں تو ہماری اخلاقی برتری کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی اور سوشل ناہمواری کو دور کرنا پڑے گا، جس ملک میں لوگ روٹی نہیں کھا پاتے وہاں سولہ سو کنال پر جم خانہ کلب مال روڈ پر بنایا ہوا ہے، بجلی اور گیس کی چوری میں سرکلر ڈیڈ ہے وہ چار ہزار ارب ہے، پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو اسکے ساتھ ساتھ وسائل بھی بڑھنے چاہیے ، عام آدمی کے پاس اتنے وسائل ہو جائیں گے کہ وہ مہنگائی کا مقابلہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کا طریقہ کرپشن کو روکنا ہے، ملک میں ہزاروں ارب کی کرپشن ہوتی ہے، پانچ ہزار ارب روپے ڈیوٹی کی مد میں چوری ہوتا ہے، اگر ان چوروں کے ہاتھ کاٹیں جائیں تو اس مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لئے دولت موجود ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/uC8MhG7
پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق
فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 20 مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جارہی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ڈی پی او ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر نے بتایا کہ صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/u1b4SwO
Miyu Pranoto: Dance prodigy, 9, blazes trail for girls
from BBC News - World https://ift.tt/xBkursV
Sudan conflict: Black market AK-47s flood Sudan's capital
from BBC News - World https://ift.tt/CA0bw1K
آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں صوبے سے پی ٹی آئی کا صفایا کردیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز نےنوشہرہ میں پہلے پاور شو سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نےکہاکہ ہم نےپی ٹی آئی میں گالیوں کے علاوہ کچھ نہیں سنا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو غلط راستے پر لگایا ، یہ اپنی فوج سے لڑنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑی توکچھ نوجوانوں نےسوشل میڈیاپرگالیاں دیں،جولیڈر اپنےبچوں کوتمیزنہیں سکھاتاوہ خودکیاتمیزسیکھےگا،لیڈرقوم کو تعلیم اورتہذیب سکھاتاہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتاتھاسب چلےجائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، چیئرمین پی ٹی آئی غرورکرتےہیں،اللہ تعالیٰ غرورکوپسندنہیں کرتا،ہم بڑھکیں نہیں مارتے،عوام میں موجودہیں،ہمیں کہاجاتاہےکہ ہم نےغداری کی ہے۔
ان کاکہنا تھامیں نےپی ٹی آئی کی جتنی خدمت کی کوئی نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی الیکٹیبزکی وجہ سے اٹھی تھی،اب ہزاروں پی ٹی آئی چھوڑکرہمارےپاس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے خدمت کریں گے،یہ سمجھتےہیں میں پی ٹی آئی کی وجہ سے ہوں،انہیں بتاؤ کے تحریک انصاف میری وجہ سے ہے،ہم وفاقی حکومت میں کوئی کارنامہ نہیں دکھاسکے،میں سمجھتاتھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک کوآگے لیکرجائےگا۔
پرویز خٹک نے کہاکہ تحریک انصاف پارلیمنٹرینزآرہی ہے،ہم نے اس صوبےکی خدمت کی ہے،صرف نعر ے نہیں لگائے،ہمارا وہی منشور ہوگا جو کرسکیں گے،ثابت کریں گےکہ ہم جھوٹے نہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1DKmv4p
پاکستان چھ سال بعد ایشین جونیئراسکوائش ٹائٹل جیتے کے قریب
ملک کیلئے کھیلوں کے میدان سے ایک اوراچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان چھ سال پر ایشین جونیئر اسکوائش ٹائٹل جیتے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
قومی کھلاڑی نعمان خان نےہانگ کانگ کےکھلاڑی کو اسٹریٹ گیمز میں اوراحمد خلیل نےملائیشین کھلاڑی کوزيرکرکےفائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
خیال رہے کہ احمد خلیل اور نعمان خان کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا ۔
واضح رہے کہ اس سےقبل 2016 میں پاکستان کےاسداللہ نےانڈر13ميں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/GMiASYf
پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ بیٹوں سمیت بری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ کو بیٹوں سمیت بری کردیا گیا ۔
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز سواتی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ اور ان کے دونوں بیٹوں ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ اور عبداللہ کاکڑ کو تھری ایم پی او کیس میں باعزت طور پر بری کردیا ۔
واضح رہے کوئٹہ سول لائن پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور ان کے دونوں بیٹوں کو 6 اگست کو سڑکیں بند اور احتجاج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hkmQTDu
Twitter, now X, to remove blocking feature
from BBC News - World https://ift.tt/6zpS5ly
یوٹیوب نے طلبا کیلئے خصوصی فیچر کی آزمائش شروع کر دی
دنیا کے مقبول ترین ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے طلبا کی سہولت کیلئے تعلیمی ویڈیوز اور اسٹریم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اضافی معلومات اور تفصیلات کے نئے فیچرکی آزمائش شروع کردی، اس خصوصی فیچر سےویڈیوز میں شامل مضامین کی تفصیلات کو ظاہر کرنا ممکن ہوگا۔
یوٹیوب کے اس ممکنہ فیچر سے ویدیو میں شامل اہم ابواب اور ان کے پس منظر سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ویڈیو کودیکھنے والے خاکوں، اضافی معلومات، ذیلی معلومات اور دیگر طریقوں سے بھی استفادہ کرسکیں۔
اس حوالے سےیوٹیوب نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی اور تدریسی ویڈیوز کے لیے ایک نیا خودکار نظام کی آزمائش کررہے ہیں، جس میں تصاویر اور چھوٹی چھوٹی معلومات کی صورت میں ویڈیو کے اندر تفصیلات نمودار ہوں گی۔اور ابھی تک انگلش کی کچھ ویڈیوز پر اس کی آزمائش کی جارہی،ان میں اسکولوں کا نصاب مثلاً حیاتیات، کیمیا اور دیگرموضوعات شامل ہیں۔ یہ آپشن موبائل ایپ کے لیے ہیں جو مخصوص بی ٹا ٹیسٹرز کے لیے ہے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ تعلیمی ویڈیوز میں وضاحتی معلومات کےلیے صارفین کو الگ سے نیا صفحہ یا ونڈو نہیں کھولنی پڑے گی اور ویڈیو کے درمیان ہی مزید تفصیلات ظاہرہوجائیں گی۔ یوں تعلیمی ویڈیوز سے مزید فائدہ اٹھانا ممکن ہوگا۔
دوسری جانب اس نئے خصوصی فیچر کی آزمائش بعد توقع کی جارہی ہے کہ کامیابی کی صورت میں اسے پوری دنیا کے صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Xg4V2Ht
جڑانوالا واقعہ، نگراں وزیراعلیٰ کا متاثرین کا 3 روز میں نقصان پورا کرنے کا اعلان
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالا واقعہ کے متاثرین کا تین روز میں نقصان پورا کرنے کا اعلان کر دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالا واقعہ غیر معمولی تھا، پورے ملک میں آگ لگانے کا منصوبہ تھا، پہلی کوشش تھی کہ جڑانوالہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہو، انتظامیہ نے دوسرے واقعہ میں 2 افراد کی زندگی بچائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، گرجا گھر کو بحال کر کے دیں گے، انہوں نے تین روز میں متاثرین کا نقصان پورا کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعہ کے حوالہ سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، واقعہ کے دونوں مرکزی ملزمان انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی حراست میں ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فوری کارروائی پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیراعظم نے غیر متزلزل حمایت کرتے ہوئے ہماری رہنمائی کی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6tujFdx
Channel migrants: France arrests four people over fatal sinking
from BBC News - World https://ift.tt/3RzUJcx
جوڈیشل افسر کو دھمکیاں، پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف مقدمہ
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جوڈیشل افسر کیخلاف سوشل میڈیا پرہرزہ سرائی کرنے والے پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے لندن میں جوڈیشل افسرکی وڈیوز بنائیں اور ان پرحملہ کرنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکار نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچایا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس معاملے میں عادل فاروق راجہ بھی آن لائن متحرک رہے جبکہ پی ٹی آئی لندن کے عہدیدار ہونے کے دعویدار سارا میرگلگتی اورعمران خلیل بھی شریک تھے۔
شایان اور اس کے ساتھیوں نے جوڈیشل افسر کیخلاف پاکستانیوں کو اکسایا، انکی قانونی ذمہ داری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور انہیں غدار اور ملک فروش کہا۔
ملزمان نے جوڈیشل افسر کیخلاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں مہم چلانے کی اور انکی زندگی کو جہنم بنانے کی دھمکی دی۔
ایف آئی آر کے مطابق ایسے واقعات سے خوف کی فضا پیدا ہوئی، اس طرح کے اقدامات بھی دہشتگردی کی ایک شکل ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/KyNgJne
Pascale Ferrier jailed for 22 years for mailing Donald Trump ricin
from BBC News - World https://ift.tt/YTtUcOb
ایرانی وزیر خارجہ کی جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا۔
حسین امیر عبداللہیان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا وزیر خارجہ مقرر ہونے پرجلیل عباس جیلانی کو مبارکباد، مجھے یقین ہے کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت مزید مضبوط ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جیل عباس جیلانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ۔
واضح رہے کہ جمعرات کو نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں جلیل عباس جیلانی نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا اور انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/4drPEKv
پنجاب حکومت کو ہاؤسنگ سوسائٹیزکو این اوسی جاری کرنےسےروک دیا گیا
نگران پنجاب حکومت کوہاؤسنگ سوسائٹیزکواین اوسی جاری کرنےسےروک دیاگیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورصوبائی چیف سیکرٹری کوجاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیاہےڈپٹی کمشنرزنجی سوسائٹیزکو این او سی دے رہے ہیں،ایسے این او سی کےاجراء میں کرپشن کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو این او سیز کے اجراء سے روکا جائے، ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینا صرف منتخب حکومت کام ہے۔
ای سی پی مراسلے کے مطابق اگرنگران حکومت این او سی دینا ضروری سمجھے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/RyXr0Hp
Mob attacks churches in Pakistan blasphemy row
from BBC News - World https://ift.tt/oTw9tEl
خیبرپختونخوا ، سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد
خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا پر حکومتی امور سے متعلق معلومات شیئر کرنے یا زیر بحث لانے پر پابندی لگادی ہے۔
خیبر پختونخوا کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے نو ٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا استعمال کرنے والا متعلقہ اہلکار انتظامی سیکرٹری ، متعلقہ محکمے کے سربراہ یا کمیشن سے پیشگی منظوری لے گا۔
نو ٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کے سرونٹ رولز 1987 کے رول 34 اے کے تحت کیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JTvjCAn
Tenerife wildfires lead to evacuation of villages
from BBC News - World https://ift.tt/yd5eDt6
امریکا کی نگران وزیراعظم بننے پر انوار الحق کاکڑ کومبارکباد
امریکا نے نگران وزیر اعظم بننے پر انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں انوار الحق کاکڑ کو پاکستان کے آٹھویں نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کی تیاری کررہاہے،آئین،آزادی اظہار،اقتصادی خوشحالی کیلئےمشترکہ عزم کوآگےبڑھاتےرہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیر اعظم ذمہ داریاں سنبھال لیں
خیال رہے کہ دو روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیر اعظم ذمہ داریاں سنبھال لیں، اور ان کے حلف لینے کے بعد شہباز حکومت کا دور اختتام کو پہنچا ۔انوار الحق کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کیلئے دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SsxQ6FP
Poland military parade: 'Perfect day to show our strength'
from BBC News - World https://ift.tt/QIvOBfs
Texas woman awarded $1.2bn in revenge porn case
from BBC News - World https://ift.tt/hTiIpe9
نئی حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد پٹرول کی نئ قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی۔
نوٹفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔
اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقراررکھا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔
خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ پندرہ روزکیلئے کیا گیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/NY4dJnT
Rudy Giuliani jailed mobsters with a charge he now faces
from BBC News - World https://ift.tt/BVLN9Hl
نگران وزیراعظم اورگورنرسندھ کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جمعیت علماءِ اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر جاکرخار باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملے پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،ملک میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔
نگراں وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/iP3hGEK
Why fashion brands are putting celebrities in charge
from BBC News - World https://ift.tt/4msZzdn
Five key moments in the crushing of Afghan women's rights
from BBC News - World https://ift.tt/uzkb1gw
پشاور،پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی
پشاورمیں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورکے ضلع خیبرباڑہ کے پہاڑی علاقے چورہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، اس دوران پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک اہلکارزخمی ہوگیا، جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس دورا ن دہشت گرد فرار ہوگئے ، جن کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ncol1Wr
Boy survives 100ft Grand Canyon fall after dodging tourist photo
from BBC News - World https://ift.tt/bdsFWxi
Egypt Rabaa killings pain lingers 10 years on
from BBC News - World https://ift.tt/rjy4Tib
Zuckerberg says Musk 'not serious' about cage fight
from BBC News - World https://ift.tt/vfVOd2H
Talking to the Taliban: Right or wrong?
from BBC News - World https://ift.tt/i4vYfmp
Cambodia: Thousands of war-era explosives found buried at high school
from BBC News - World https://ift.tt/zFOuSK9
پی ایم اے کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز
پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی ( پی ایم اے ) کے کمانڈنٹ میجر جنرل افتخار حسن بھی تقریب میں شریک ہیں۔
آزادی پریڈ کے دوران سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ، یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی عوام ایک زندہ دل قوم ہیں جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/FogaykP
یومِ آزادی پر ملکی اور غیر ملکی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
دنیا کی بڑی طاقتوں سمیت بیشتر ممالک کی اہم شخصیات کی جانب سے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف انداز میں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رکن امریکی کانگریس نے پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی مل کر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے تو چین کا کہنا ہے پاکستان کے جشن آزادی میں وہ بھی شریک ہیں کیونکہ پاکستان اور پاکستانیوں کا تو کوئی جواب ہی نہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کے سفراء نے بھی ڈھیروں دعاؤں کا تحفہ دیا ہے ۔
ڈونلڈ بلوم،امریکی
اسلام علیکم ، یوم آزادی مبارک ۔
کانگرس رہنما جیسمین، ٹیکساس
مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں“آئیں مستقبل میں مل کر کام کرنا جاری رکھیں“یہ 76 سال اور بہت سے آنے والے سال مبارک ہوں، یوم آزادی مبارک۔
لاؤ ژیاؤ ،ڈپٹی ڈائریکٹر، بیجنگ جنتائی آرٹ میوزیم
اس سال طویل مدتی چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ چین کے ون بیلٹ روڈ اقدام کی 10 ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ ”میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنا چاہتی ہوں“۔
سن چاؤ، ہیڈ آف روڈ اینڈ بیلٹ پروگرام
پاکستان ایک متنوع ثقافتی ورثے، قدرتی وسائل، نوجوانوں کی آبادی اور قدرتی مناظر کے ساتھ ایک خوبصورت ملک ہےیہ انتہائی ملنسار اور گرم جوش لوگوں کا ملک ہے جو اپنے اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کے لیے جانا جاتا ہےیہ سال دونوں ممالک کے لیے بہت خاص ہے۔
متحدہ عرب امارات کےسفیرحمادعبیدالزابی
خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
رضا امیری،پاکستان میں ایرانی سفیر
پاکستان کیلئے امن و اتحاد،استحکام و سلامتی اور خوشحالی کی دعا ہے شاد باد پاکستان،ایران پاکستان دوستی زندہ باد۔
پاکستان کے جشن آزادی پر دنیا بھر سے پیغامات کا سلسلہ اس بات کا بھی عکاس ہے کہ عالمی بساط پر ارض پاک کی اہمیت سے انکار بھلا کسی کیلئے ممکن کہاں ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3X9NkpO
Maui fire: Search for victims intensifies after 80 deaths
from BBC News - World https://ift.tt/iULN3Ts
ثقافت کسی بھی سوسائٹی کا حسن ہوتا ہے،وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فنکار معاشرتی اوراخلاقی اقدار کے سفیرہوتے ہیں جنہیں خود کو منوانے اور معاشرے میں اپنا مقام پیدا کرنے کیلئے بڑی تگ و دو کرنی پڑتی ہے،فلم ،میوزک اور ریڈیو آرکائیوز پالیسی کا اجرا کر د یا ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے گونر ہائوس لاہور میں فلمی صنعت کی بحالی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے فلم اور فنکار کی حوصلہ افزائی کی اور شو بز سے وابستہ افراد کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی کو شش کی ہے ،امید ہے کہ عبوری حکومت بھی اس سلسلہ کو جاری رکھے گی، ماضی میں ہمارے ہمسایہ ممالک میں فلمیں اور ڈرامے پسند کئے جاتے تھے،فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آپ خود کمیٹی بنائیں اور سوچیں کہ کن خطوط پر چلنا ہے تا کہ فلم انڈسٹری میں کھویا ہوا مقام واپس ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے وہ دن بھی یاد ہے جب یہاں ہم خوبصورت فلمیں اور ڈرامے دیکھا کرتے تھے مگر بد قسمتی سے ایک طویل عرصے تک فلم انڈسٹری نہ ہونے کے برابر رہی، کئی سینما ہالز شادی ہالوں میں تبدیل ہو گئے۔ ثقافت کسی بھی سوسائٹی کا حسن ہوتا ہے،وحید مراد،محمد علی،شبنم،زیبا، مصطفی قریشی،منور ظریف،ننھا،کمال رضوی،معین اختر،عمر شریف ،عرفان کھوسٹ،امان اللہ سمیت دیگر فنکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور نام کمایا ہے۔انہوں نے ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی لاہور شہر کو خوبصورت بنانے پر تعریف کی جبکہ ان کے بیٹے بلال لاشاری کو کامیاب نئی فلم مولا جٹ بنانے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے جو بھی کوششیں کی ہیں وہ پروان چڑھیں تا کہ فلم انڈسٹری کا کھویا ہوا مقام اسے واپس ملے۔
وزیراعظم نے شوبزانڈسٹری سے وابستہ افراد سلیم حیدر،شمع ممتاز،بشریٰ صادق،اسد عباس، استاد جعفرحسین میں ہیلتھ کارڈ بھی تقسیم کئے جبکہ شو بز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کو بہترین کارکردگی پر آئیکون ایوارڈز سے نوازا جس میں بشری ٰانصاری ،سلطانہ صدیقی ،ہمایوں سعید ،عثمان پیر زاداہ،غلام محی الدین،سنگیتا،خالد عباس ڈار،فواد خان،بلال لاشاری،ریشم،میرا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ریڈیو پاکستان ایپ“ آواز خزانہ“ کا افتتاح بھی کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SbYRo6V
Hawaii wildfires: Drone footage shows extent devastation in Lahaina
from BBC News - World https://ift.tt/nK7bQS4
نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ منسٹرزانکلیو سے پنجاب ہاؤس منتقل
ملک کے آٹھویں نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ منسٹرزانکلیو سے پنجاب ہاؤس منتقل ہوگئے۔
نگران وزیراعظم کو سکیورٹی وجوہات کے باعث پنجاب ہاؤس منتقل کیا گیا، تاہم وہ وزیراعظم ہاؤس خالی ہونے تک پنجاب ہاؤس میں ہی رہیں گے، اور حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوں گے۔
خیال رہے کہ آج 12 اگست 2023 کو وزیر اعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے اتفاق رائے کے بعد انوار الحق کاکڑ کا بطور نگران وزیر اعظم نام فائنل کیا تھا۔
جس کے بعد صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطور آٹھویں نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JYchl6y
China floods: The families torn apart by 'huge, furious waves'
from BBC News - World https://ift.tt/TowM6Ka
Ukraine war: Sex lives in focus for Ukraine's injured veterans
from BBC News - World https://ift.tt/7kAQLu6
Yemen: Oil salvaged from abandoned 'time bomb' tanker in Red Sea
from BBC News - World https://ift.tt/ZBuSVdw
گزشتہ 5 برس ملک کی تاریخ کا بدترین دور رہا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برس ملک کی تاریخ کا بدترین دور رہا، قوم نااہل حکمران جماعتوں کے اعمال کا خمیازہ کئی عشروں تک بھگتے گی۔
اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کے خاتمہ پر عوام کے کندھوں سے بوجھ ہلکا ہوا ہے، نگراں حکومت مقررہ آئینی مدت میں شفاف الیکشن کا انعقاد کرے،عوام سے اپنے نمائندے چننے کا حق چھینا گیا تو مزاحمت کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن آئین کی پاسداری کریں، جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کے منشور کے تحت انتخابات میں جائیں گے۔
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام الیکشن میں آزمائی ہوئی پارٹیوں کی بجائے جماعت اسلامی سے تعاون کرے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/C9RqhAy
واٹس ایپ نے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا
دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 ارب سے زیادہ صارفین رکھنے والے واٹس ایپ اپیلی کیشن میںایک ڈیوائس کے لیے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں تھی، تاہم اب واٹس ایپ نے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جو آسان کام نہیں،مگر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی یہ خامی اب دور ہونے والی ہے،واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
ویب بیٹا انفو کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔
بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/mWOaJge
Jon Goodwin: I thought Parkinson's was end of space dream
from BBC News - World https://ift.tt/FmZcX5U
Virgin Galactic: First space tourism mission after decades of promises
from BBC News - World https://ift.tt/PMT1CjI
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13.33 ارب ڈالر ہوگئے
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13.33 ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 4 اگست 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.04 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.29 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 110 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/uMr3gKo
Famous tree and centuries-old church hit by Hawaii fires
from BBC News - World https://ift.tt/soGFuKd
پنجاب میں 14 اگست کو سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جشن آزادی کے موقع پر سیاسی ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی، تمام شہری انفرادی طورپر آزادی کی تقریبات مناسکتے ہیں۔
لاہور کے تھانہ مزنگ کا دورہ کرنے کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں لیکن اس خوشی کے دن سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 14 اگست کو سیاسی ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بہاولپور میں جنسی ہراسگی کے واقعے سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں ، جلد ہی حقائق پر مبنی نتائج منظرعام پرلائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EA2NOTy
Canada accuses China of targeting lawmaker in misinformation campaign
from BBC News - World https://ift.tt/wdgaVrW
Storm Hans: Floodwaters in Norway send mobile home crashing into bridge
from BBC News - World https://ift.tt/jGK9tJE
US concerned for ousted Niger president Mohamed Bazoum's health
from BBC News - World https://ift.tt/wOjMLfC
Man who threatened Biden shot dead in FBI raid in Utah
from BBC News - World https://ift.tt/iRV0M73
US to bar and screen some tech investments in China
from BBC News - World https://ift.tt/Lyac9IS
وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی
وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر پاکستان کوبجھوا دی ہے جبکہ صدر مملکت کی جانب سے 48 گھنٹے میں دستخط نہ ہونے پر سمری خود بخود منظور ہوجائے گی۔
وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے جبکہ نگراں وزیراعظم کے نام پرمشاورت کرنے کے لیے 2 روز کا وقت بھی شروع ہوگیا ہے۔
نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے جمعرات کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔
دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاویدعباسی نے حکومت تحلیل ہونےکا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرلی ہے، صدر مملکت کو بھیجی گئی سمری میں آرٹیکل 224 کے تحت عبوری حکومت تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمری کی منظوری اور نگران حکومت تشکیل ہونے پر وزارت پارلیمانی امور نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/V6319De
Texas woman seriously injured after hawk drops snake on her
from BBC News - World https://ift.tt/C1uOJPA
Colombian drug kingpin Dairo Antonio Úsuga sentenced to 45 years
from BBC News - World https://ift.tt/LXpOBDx
وزیراعظم شہبازشریف کا توشہ خانہ کے تحفے نیلام کرنے کا اعلان
وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ کے تحفے نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفے یتیم بچے اور بچیوں کے اداروں میں جائیں گے۔
منگل کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ، اے پی این ایس اور سی پی این ای کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو اس وقت مشکلات حالات کا اندازہ تھا لیکن اس کی سنگینی کا پوری طرح ادراک نہیں تھا، اقتدار سنبھالنے کے بعد پتہ چلا کہ حالات کتنے خراب ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ چار سال قوم کی خدمت کی بجائے سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے ضائع کئے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ ہو جاتا تو انڈسٹری کی چمنیوں سے دھواں نکلنا بند ہو جاتا، پٹرول کیلئے لائنیں لگی ہوتیں، ہمارے دوست ممالک نے فنڈز کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سے مشروط کیا ہوا تھا کہ اس سے معاملات طے کریں ، آئی ایم ایف سے ہمارا معاہدہ ہو چکا ہے، اب یہ نگران یا آئندہ آنے والی حکومت پر ہے کہ ریاست کو بچا کر اس کو مضبوط کرنا ہے یا نہیں، پاکستان میں پیداوار کی بجائے باہر سے چیزیں ہی منگوانی ہیں یا اپنی پیداوار پر توجہ دینی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ میں پڑے تمام تحفے نیلام کرنے کا اعلان کرتا ہوں تاہم اس نیلامی میں یتیم اور یتیموں کی کفالت کرنے والے ادارے حصہ لے سکیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zuGjoN9
What is Ohio's Issue 1- and why is the vote so controversial?
from BBC News - World https://ift.tt/Czl6M18
Simon & Schuster: Publisher to be sold for $1.6bn
from BBC News - World https://ift.tt/ilsYbIZ
جعلی فیس بک پوسٹ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ایف آئی اے طلب
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے جج ہمایوں دلاورکیخلاف مبینہ جعلی فیس بک پوسٹ لگانےکے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف کےوکیل نعیم پنجوتھاکونوٹس جاری کردیا۔
ایف آئی اے کے نوٹس میں چیئرمین تحریک انصاف کےوکیل نعیم پنجوتھاکوکل 8 اگست کوصبح 10 بجےسائبرکرائمزونگ کےسامنےپیش ہونےکاحکم دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیاتھا، جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ نعیم حیدرپنجوتھا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ سمیت متعدد کیسوں میں وکیل ہیں ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/rYPjm8C
ای سی سی، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 10 ارب کی سبسڈی منظور
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر اگلے 10 ماہ کیلئے 5 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ 5 ضروری اشیاء پر 30 اگست تک دی سبسڈی جائےگی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے جبکہ میڈیا ورکرز اور فنکاروں کیلئے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کیلئے اسٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی سکیمز بھی منظور کی گئیں۔
ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کےاطلاق اور ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/hsz6biO
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مردم شماری پر اعتراضات کو مسترد کردیا
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے نئی مردم شماری پر سیاسی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کو مسترد کردیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے نئی مردم شماری پر بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری بحث کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مردم شماری پر تنقید کرنے والوں کو 1998 اور 2017 کی مردم شماریوں کا بھی جائز ہ لے کر اس سے بلوچستان کو پہنچنے والے نقصان کے زمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔
میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم نے حقائق کو دیکھتے ہوئے نئی مردم شماری کو حقیقت پسند انہ انداز میں تسلیم کیا جس میں بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دیگر صوبوں سے زیادہ ہے ، بلوچستان کا مسلۂ قومی اسمبلی میں دو چار نشستوں کے بڑھنے سے حل نہیں ہو گا اسکے لئے سینٹ کو با اختیار بنانا ہو گا جس میں تمام صوبوں کی متناسب نمائندگی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے موقف ہے کہ این ایف سی میں وسائل کی تقسیم کے فارمولے میں آبادی کے ساتھ ساتھ پسماندگی رقبہ اور امن امان کی صورتحال کے عوامل میں شامل کیا جائے، بلوچستان این ایف سی میں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر صوبے کے مفادات کو مد نظر رکھ وفاق سے اپنے حقوق تسلیم کروائیں اگر ہم اس حوالے سے ایک پیج پر نہیں آتے تو وفاق کبھی بھی ہمیں ہمارے حقوق نہیں دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قیادت دور اندیشی اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے حقیت پسند انہ اور فکری انداز مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zpY4BGf
Ukraine war: Several killed in Russian missile strike eastern Ukraine, officials say
from BBC News - World https://ift.tt/tl2yAkN
سیمااورانجوجیسے جذبات رکھنے والوں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے،سنی دیول
بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کہنا تھا کہ ہمیں سیما اور انجوجیسے جذبات رکھنے والوں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کی رہائشی سیما حیدر اپنے عاشق سے شادی کرنے کے لیے ہندوستان آئی تھی، اوربھارتی سرحد پار کرنے والی انجو جوپاکستانی دوست کے ساتھ ہے ان کے بارے میں کیا کہیں گے؟
انہوں نے کہا کہ آج کل ٹیکنالوجی ایپس لوگوں کو ملنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایک بار جب وہ ایک دوسرے کے لئے جذبات پیدا کرتے ہیں، تو وہ قدرتی طور پر ملنا اور ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ایسے معاملات پر تنقید کرنے یا اپنے بارے میں سوچنے کے بجائےہمیں ان کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔ یہ صحیح ہے یا غلط اس کا فیصلہ انہیں کرنا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی فلمیں لوگوں کو سرحدوں کے پار رشتوں میں منسلک ہونے کی ترغیب دیتی ہیں ؟سنی دیول نے قہقہہ لگایا اور جواب دیامیں ایسا نہیں مانتا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/xJCHzkg
خواتین کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، مریم نواز
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ( ن ) مریم نواز کا کہنا ہے خواتین کے بغیر قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
مسلم لیگ ( ن ) کے سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کے چھتیس اضلاع کیلئے خواتین یوتھ کوآرڈینیٹر میں تقرری کے نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کوارڈینیٹرز کی تقرری پارٹی کے جمہوری وژن کی عکاس ہے ۔
خیبرپختونخواہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران مریم نواز کا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ نوجوانوں کا ووٹ کرے گا ، بندوق، پٹرول بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت بنانا اور اُنہیں فیصلہ سازی کےعمل میں آگے لانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے تنظیم سازی کا ملک گیر عمل شروع کیا گیا ہے ، نوجوان لیپ ٹاپ دینے والوں کا ساتھ دیں گے ، خیبرپختونخواکو مسلم لیگ ( ن ) کا قلعہ بنائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/KS8vNZM
BBC Africa Eye: Elderly caned at Kenya's PCEA Thogoto Care Home for the Aged
from BBC News - World https://ift.tt/Jta5pIC
Belarus isolates political prisoners to break their spirit
from BBC News - World https://ift.tt/rpvsoQc
Ukraine counter-offensive against Russia yields only small gains in first 2 months
from BBC News - World https://ift.tt/QUhaApd
Barbie film hits $1bn mark at global box office
from BBC News - World https://ift.tt/dlqzUjA
Slovenia floods 'worst-ever natural disaster'
from BBC News - World https://ift.tt/2NA50vL
ڈیجٹل مردم شماری، بی این پی نے بلوچستان کی مجموعی آبادی کم کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا
بلوچستان نیشنل پارٹی ( بی این پی ) نے بھی ڈیجیٹل مردم شماری میں بلوچستان کی مجموعی آبادی کو کم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان بلیدی، مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی ، صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ اور دیگررہنماؤں نے رخشان ریجن کی تنظیمی صورتحال ، پارٹی کی عوامی مقبولیت اور انتخابی سرگرمیوں سمیت دیگر ایجنڈوں سے متلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں رد و بدل کرنا اور بلوچستان کی مجموعی آبادی کو کم کرنا ناانصافی ہے جسےمسترد کرتے ہیں۔
اجلاس میں نیشنل پارٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ، مرکزی رہنما سردار اسلم بزنجو، حاجی فدا حسین دشتی، عبدالخالق بلوچ ، میر شاوس بزنجو، ڈاکٹر شمع اسحاق منظور ، راہی چراغ بلوچ سمیت ریجن کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج میں ردو بدل سے بلوچستان کی اصل ابادی کم ہوگئی ہے جو صوبے کےلیے بہت بڑے نقصان کا باعث بنے گا اور اس گناہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی کابینہ میں بیھٹے قوم پرست وزراء شامل ہیں جنہوں نے وفاق کے ساتھ ملکر بلوچستان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا، تاریخ ان کو معاف نہیں کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ رخشان ریجن کی انتخابی عمل میں پیسوں کا بے دریغ استعمال خطرناک ہے جو نہ صرف سیاسی عمل کے لیے نقصان کا باعث بنے گا بلکہ سماج میں بہت سے منفی اثرات و بگاڑ کو فروغ دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ ریکوڈک پروجیکٹ رخشان ریجن میں واقع ہے لیکن پسماندگی و لاچارگی کا عملی نمونہ بھی یہی موجود ہے، اشرافیہ طبقہ مراعات و مفادات کے حصول میں مگن ہے تو عوام کو ایک وقت کی روٹی اور ڈسپرین میسر نہیں، رخشان ریجن کے عوام نے 2018 میں قوم پرستوں کو منتخب کیا لیکن انہی قوم پرستوں نے ریکوڈک پروجیکٹ کے خفیہ معاہدے میں حکمرانوں کا ساتھ دیا اور عوام کو اس سے لاتعلق رکھا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی رخشان ریجن میں انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس حوالے سے عوامی موبلائزشن کے ساتھ ہم خیال سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں الائنس کے حوالے سے بھی پیش قدمی کریگی تاکہ رخشان ریجن میں حقیقی عوامی نمائندوں کو کامیاب کرایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں بڑی جماعت کے طور پر کامیاب ہوگی اور حکومت بنائے گی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/r0kIVph
Chatbots: Why does White House want hackers to trick AI?
from BBC News - World https://ift.tt/Jv6r4ng
Donald Trump social media post flagged by prosecutors in court filing
from BBC News - World https://ift.tt/ndXhfRI
Italian fugitive caught in Corfu thanks to photo celebrating football win
from BBC News - World https://ift.tt/pQi3M6a
Hun Sen: Cambodia election result confirms expected win for PM
from BBC News - World https://ift.tt/gE20qFW
ملکی زرمبادلہ ذخائر13.46ارب ڈالر ہوگئے
زرمبادلہ کے ذخائر 13.46ارب ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 27 جولائی 2023 کو مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.15ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.30ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 32 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/T02rX9F
پاک افغان سیریز، کمر کی تکلیف میں مبتلا راشد خان کی دستیابی کی تصدیق
افغان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ایشیا کپ سیریز کیلئے کمر کی تکلیف میں مبتلا راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کر دی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیگ اسپنر راشد خان پاکستان کے خلاف ایشیا کپ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف سلیکٹر افغانستان بورڈاسد اللہ خان نے بتایا کہ راشد خان بنگلادیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل پائےتھے، انہوں نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آرام کے لیے دی ہنڈرڈ چھوڑی تھی۔
اسد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ دس اگست سےہمبنٹوٹا میں شروع ہو گا،اور اسد اللہ خان ،راشد خان سری لنکا میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 22 اگست سے شروع ہو گی ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bgBdN8u
Mark Margolis: Breaking Bad and Better Call Saul actor dies at 83
from BBC News - World https://ift.tt/4ES5DtL
Florida deputy jumps onto a speeding runaway boat
from BBC News - World https://ift.tt/tgWzLHF
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے تاریخ رقم کردی
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں ناروے کے کلب بریمینس کو 0-2 گولز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف میں عبدالوھاب نے پہلا گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں عابد علی نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
قومی ٹیم کی کامیابی پر ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/9leoScu
پیپلزپارٹی نے الیکشن پرانی مردم شماری کے تحت کرانے کا مطالبہ کردیا
پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نےعام انتخابات پُرانی مردم شماری کے تحت کرانے کا مطالبہ کردیا ۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مردم شماری پربہت سے لوگوں کو اعتراض ہے،نئی مردم شماری پرانتخابات نہیں کرانے چاہیے۔
شیری رحمان نے الیکشن پرانی مردم شماری کے تحت کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی مردم شماری پرانتخابات نہیں کرانے چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن میں تاخیرہو،الیکشن وقت پراورآئین کےمطابق ہونےچاہئیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/qmKijQV
'This is messed up': Las Vegas sphere displays massive eyeball
from BBC News - World https://ift.tt/qmQWcxV
Freddie Mercury: Contents of former home being sold at auction
from BBC News - World https://ift.tt/eWKbDhu
نارورے کپ ،پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے چوتھا میچ بھی جیت لیا
تفصیلات کے مطابق ناک آؤٹ راؤنڈ میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے کلب کو 0-4 سے ہرایا دیا۔
نارورے کپ فٹبال میں پاکستان کے کپتان طفیل شنواری نے پہلے ہاف میں دو گول کئے، فیصل اور عبدالوہاب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
ناروے میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جیت پر جشن منایا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے چوتھی بار میچ اپنے نام کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/jsYahQy
Fremantle Highway: Disaster averted as burnt car carrier reaches port
from BBC News - World https://ift.tt/aWXUc4B
جلد بڑا گروپ ہماری پارٹی میں شامل ہوگا، عبدالعلیم خان
صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار ملنے پر نااہل لوگوں کو عہدوں پر لگایا۔
نجی ٹی وی سے انٹرویو میں صدر آئی پی پی نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اقتدار ملنے پر نااہل لوگوں کو عہدوں پر لگایا تاکہ وہ صرف ان کی جائز و ناجائز ہربات مانیں، 5 لوگوں کا ایک گینگ بنا تھا جس میں لیفیٹننٹ جنرل (ر )فیض حمید، عثمان بزدار، فرح گوگی اور ایک بزنس ڈویپلر شامل تھا۔
عبدالعلیم خان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے طے کیا تھا وہ فیض حمید کو اگلا آرمی چیف بنائیں گے جس کے بعد وہ دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لاتے اور وہ انہیں توسیع دیتے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آگیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو دکھتے ہیں وہ ہیں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جاتے جاتے پٹرول 20 روپے مہنگا کر دیا ہے ، ن لیگ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگے گی، اتوار کو وسطی پنجاب سے بڑا گروپ ہماری پارٹی میں شامل ہوگا، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلئے واحد آپشن آئی پی پی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی نے 4 ماہ میں اچھی خاصی رقم اکٹھی کرلی اور مونس الہٰی رقم لے کر بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، اب باپ گرفتار ہے اور بیٹا باہر مزے کر رہا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0DIinNA
Timelapse shows rain drenching Las Vegas
from BBC News - World https://ift.tt/VTFlJwe
Could Trump go to prison and other key questions
from BBC News - World https://ift.tt/Y6x2leq
Lizzo dancers Arianna Davis and Crystal Williams: 'No one speaks out, they are scared'
from BBC News - World https://ift.tt/XzB0Ol8
Beyoncé pays tribute to dancer fatally stabbed while dancing to her music
from BBC News - World https://ift.tt/Ce1dakI
Atlantic orcas 'learning from adults' to target boats
from BBC News - World https://ift.tt/QwPmMoj
جسٹس محمد ابراہیم کو پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کو پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کردی۔
یہ بھی پڑھیں :۔ جسٹس محمد ابراہیم خان قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات
اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مستقلی پرغور کیا گیا ۔
اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر جسٹس محمد ابراہیم کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس محمد ابراہیم خان پشاورہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/n2IX7Tj
حمزہ خان کا سینئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کا عزم
ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے اسکواش کھلاڑی حمزہ خان نے سینئر چیمپئن شپ جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔
جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اسکواش کھلاڑی کے والدین نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے احساسات کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتی، کھوئے ہوئے اعزازات حمزہ خان واپس لے کر آئیں گے جبکہ ان کے والد کا کہنا تھا کہ حمزہ کو بچپن سے ہی اسکواش کا شوق تھا ، اسے دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا اس میں ٹیلنٹ ہے اور کھیل شروع کرتے ہی حمزہ نے 6 ماہ میں چیمپئن شپ جیت لی۔
اس موقع پر حمزہ خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوا، جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کرآیا ہوں، جلد سینئر مقابلہ بھی جیتوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے مدد ملتی رہی تو پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ حمزہ خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی۔
انہوں نے پہلا گیم ہارنے کے باوجود باؤنس بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گیم اپنے نام کئے اور مصر کے محمد زکریا کو 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے فاتح قرار پائے۔
خیال رہے کہ حمزہ خان جان شیر خان کے بعد پاکستان کی جانب سے ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے 37 سال قبل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/VTejs3c
Niger coup: A litmus test for democracy in West Africa
from BBC News - World https://ift.tt/qmGr0dv
Fitch downgrades US credit rating from AAA to AA+
from BBC News - World https://ift.tt/DLxgh4A
'It's like playing with death' - Ukraine's female front line soldiers
from BBC News - World https://ift.tt/zvHKGJf
The fury in Pakistan sparked by a misogynist minister
from BBC News - World https://ift.tt/yEe6SYH
Sturgeon Moon: Supermoon pictures from around the world
from BBC News - World https://ift.tt/7tmz1MN
پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی ناروے کپ میں فتوحات جاری
پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنے تینوں گروپ میچز جیت لیے۔
پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی ناروے کپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے اپنے تینوں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کر لی۔
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کے کلب اسکیج اوولڈ کے خلاف کھیلے گئے اپنے تیسرے میچ میں دو گول سکور کیئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے پہلے ہاف میں احمد رضا اور کپتان طفیل شنواری نے ایک ،ایک گول سکور کیا۔
ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کی جیت پر بھرپور جشن کا اہتمام کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/e2mRzQH
National Party: Irish far-right party's stolen gold bars sparks funding query
from BBC News - World https://ift.tt/8tl0byF
قومی ہاکی ٹیم ایشینز چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے چنئی پہنچ گئی
پاکستان ہاکی ٹیم ایشینز چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھارت کے شہر چنئی پہنچ گئی۔
قومی ہاکی ٹیم واہگہ بارڈ کے راستے بھارت میں داخل ہوئی اور براستہ امرتسر دہلی اور دہلی سے چنئی پہنچی ۔
ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف 3 اگست کو کھیلے گا جبکہ قومی ٹیم 4 اگست کو اپنے دوسرے میچ میں کوریا اور 6 اگست کو جاپان کے مدمقابل ہوگی۔
شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا چوتھا میچ چائنہ کے خلاف 7 اگست جبکہ آخری راؤنڈ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 9 اگست کو کھیلے گا۔
یاد رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/CMsuOAe
Main Post
Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever
The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...
-
Footage posted to social media shows chaotic scenes in Senegal's capital, Dakar. from BBC News https://ift.tt/ljU418B
-
Man seen climbing Eiffel Tower above Olympic rings from BBC News https://ift.tt/fH3G1PU
-
Three men were seen carrying five suitcases and two large black bags from Samaa Digital http://bit.ly/2GPMpde