نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جشن آزادی کے موقع پر سیاسی ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی، تمام شہری انفرادی طورپر آزادی کی تقریبات مناسکتے ہیں۔
لاہور کے تھانہ مزنگ کا دورہ کرنے کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں لیکن اس خوشی کے دن سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 14 اگست کو سیاسی ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بہاولپور میں جنسی ہراسگی کے واقعے سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں ، جلد ہی حقائق پر مبنی نتائج منظرعام پرلائیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EA2NOTy
No comments:
Post a Comment