مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا اس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں، سرنڈرکرنے کے بعد جج فیصلہ کرتے ہیں جوڈیشل بھیجناہے یا ضمانت دینی ہے،پھر حق ہے کہ عدالتیں ان کی اپیل کا فیصلہ کریں۔
سما کےپروگرام ندیم ملک لائیومیں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کوالیکشن کےقریب واپس آناچاہیے،نوازشریف واپس آکرعدالت کےآگے سر نڈر کریں، جیل جائیں، نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگااس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی توحالات اس سےبدترہوتے، شہبازشریف وزیراعظم تھےوہی عوام کو جواب دیں گے،نوازشریف حکومت میں آتےتوکوئی انگلی نہ اُٹھاتا،ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے۔
سابق وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا،2کلاس ہوتی ہیں،سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانامناسب نہیں تھا،الیکشن فروری کےآخریامارچ کےشروع میں ہوں گے، اور اگرالیکشن اس سےآگےگئےتو دعاہی کرسکتےہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/paVuYhR
No comments:
Post a Comment