Showing posts with label DailyIntekhab. Show all posts
Showing posts with label DailyIntekhab. Show all posts

پانچ ہزار زیر حراست طالبان کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا، اشرف غنی

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین ہونے والی تاریخی ڈیل کے تحت پانچ ہزار زیر حراست طالبان کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا گیا۔ اس ڈیل پر دستخط کے ایک دن بعد اتوار کو صدر غنی نے کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور امریکا کے مابین براہ راست مذاکرات کو طالبان کی رہائی سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس ڈیل کے مطابق طالبان کی حراست میں ایک ہزار افغان سرکاری اہلکاروں کو آزاد کرنے کے بدلے افغان جیلوں میں قید پانچ ہزار طالبان کو رہا کر دینے کی بات کی گئی ہے۔



from DailyIntekhab https://ift.tt/3clNy8c

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈرپکپ پاکستان کو جنوبی افریقا سے بھی شکست

آسٹریلیا:آسٹریلیا میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے 15ویں میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے 17 رنز سے شکست دیدی جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے پروٹیز کپتان ڈی وین نیکرک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں جب کہ لاؤرا ولرواڈٹ 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جب کہ میریزینے کیپ نے 31 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 2 جب کہ انم امین، ایمن انور، عروبہ اور ندا داڑ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور 20 اوورز میں ٹیم 5کھلاڑیوں کے نقصان سے 119 رنز ہی بنا سکی۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے دی



from DailyIntekhab https://ift.tt/3co49In

وفاقی حکومت کا چمن بارڈر کل سے بندرکھنے کا فیصلہ

چمن:کورونا وائرس کے باعث سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے پاک افغان سرحد چمن کو کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزرات داخلہ کے مطابق چمن بارڈر افغانستان میں کورونا وائرس کے باعث بند کیا جا رہا ہے جو 2 مارچ سے7 مارچ تک بند رہے گااس دوران آمدورفت کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گیواضح رہے کہ افغانستان کے وزیر صحت فیروزالدین فیروز نے رواں ہفتے صوبے ہرات میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی پاک افغان سرحد باب دوستی پر میڈیکل ٹیکنیشن ٹیم ریڈ کریسنٹ اور پی پی ایچ آئی کے تعاون سے لوگوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہیادھر طورخم بارڈر پر بھی میڈیکل چیک پوائنٹ قائم کردیا گیا ہے اور افغانستان سے آنے جانے والوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔



from DailyIntekhab https://ift.tt/2Pyjhcs

Main Post

Russia ignores Ukraine's unilateral ceasefire and attacks kindergarten

Ukraine's president says Russia has "spurned the ceasefire" and Kyiv is deciding on further action to take. from BBC News ht...