خواتین کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، مریم نواز

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ( ن ) مریم نواز کا کہنا ہے خواتین کے بغیر قومی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

مسلم لیگ ( ن ) کے سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کے چھتیس اضلاع کیلئے خواتین یوتھ کوآرڈینیٹر میں تقرری کے نوٹیفیکیشن تقسیم کرنے کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کوارڈینیٹرز کی تقرری پارٹی کے جمہوری وژن کی عکاس ہے ۔

خیبرپختونخواہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران مریم نواز کا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ نوجوانوں کا ووٹ کرے گا ، بندوق، پٹرول بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت بنانا اور اُنہیں فیصلہ سازی کےعمل میں آگے لانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے تنظیم سازی کا ملک گیر عمل شروع کیا گیا ہے ، نوجوان لیپ ٹاپ دینے والوں کا ساتھ دیں گے ، خیبرپختونخواکو مسلم لیگ ( ن ) کا قلعہ بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KS8vNZM

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...