یومِ آزادی پر ملکی اور غیر ملکی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

دنیا کی بڑی طاقتوں سمیت بیشتر ممالک کی اہم شخصیات کی جانب سے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف انداز میں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق رکن امریکی کانگریس نے پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی مل کر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے تو چین کا کہنا ہے پاکستان کے جشن آزادی میں وہ بھی شریک ہیں کیونکہ پاکستان اور پاکستانیوں کا تو کوئی جواب ہی نہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کے سفراء نے بھی ڈھیروں دعاؤں کا تحفہ دیا ہے ۔

ڈونلڈ بلوم،امریکی

اسلام علیکم ، یوم آزادی مبارک ۔

کانگرس رہنما جیسمین، ٹیکساس

مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں“آئیں مستقبل میں مل کر کام کرنا جاری رکھیں“یہ 76 سال اور بہت سے آنے والے سال مبارک ہوں، یوم آزادی مبارک۔

لاؤ ژیاؤ ،ڈپٹی ڈائریکٹر، بیجنگ جنتائی آرٹ میوزیم

اس سال طویل مدتی چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ چین کے ون بیلٹ روڈ اقدام کی 10 ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ ”میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنا چاہتی ہوں“۔

سن چاؤ، ہیڈ آف روڈ اینڈ بیلٹ پروگرام

پاکستان ایک متنوع ثقافتی ورثے، قدرتی وسائل، نوجوانوں کی آبادی اور قدرتی مناظر کے ساتھ ایک خوبصورت ملک ہےیہ انتہائی ملنسار اور گرم جوش لوگوں کا ملک ہے جو اپنے اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کے لیے جانا جاتا ہےیہ سال دونوں ممالک کے لیے بہت خاص ہے۔

متحدہ عرب امارات کےسفیرحمادعبیدالزابی

خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے

وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

رضا امیری،پاکستان میں ایرانی سفیر

پاکستان کیلئے امن و اتحاد،استحکام و سلامتی اور خوشحالی کی دعا ہے شاد باد پاکستان،ایران پاکستان دوستی زندہ باد۔

پاکستان کے جشن آزادی پر دنیا بھر سے پیغامات کا سلسلہ اس بات کا بھی عکاس ہے کہ عالمی بساط پر ارض پاک کی اہمیت سے انکار بھلا کسی کیلئے ممکن کہاں ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/3X9NkpO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...