جوڈیشل افسر کو دھمکیاں، پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف مقدمہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جوڈیشل افسر کیخلاف سوشل میڈیا پرہرزہ سرائی کرنے والے پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ شایان علی کیخلاف بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے لندن میں جوڈیشل افسرکی وڈیوز بنائیں اور ان پرحملہ کرنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکار نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس معاملے میں عادل فاروق راجہ بھی آن لائن متحرک رہے جبکہ پی ٹی آئی لندن کے عہدیدار ہونے کے دعویدار سارا میرگلگتی اورعمران خلیل بھی شریک تھے۔

شایان اور اس کے ساتھیوں نے جوڈیشل افسر کیخلاف پاکستانیوں کو اکسایا، انکی قانونی ذمہ داری میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور انہیں غدار اور ملک فروش کہا۔

ملزمان نے جوڈیشل افسر کیخلاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں مہم چلانے کی اور انکی زندگی کو جہنم بنانے کی دھمکی دی۔

ایف آئی آر کے مطابق ایسے واقعات سے خوف کی فضا پیدا ہوئی، اس طرح کے اقدامات بھی دہشتگردی کی ایک شکل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KyNgJne

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...