وزیراعظم شہبازشریف نے توشہ خانہ کے تحفے نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفے یتیم بچے اور بچیوں کے اداروں میں جائیں گے۔
منگل کو پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن ، اے پی این ایس اور سی پی این ای کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا تو اس وقت مشکلات حالات کا اندازہ تھا لیکن اس کی سنگینی کا پوری طرح ادراک نہیں تھا، اقتدار سنبھالنے کے بعد پتہ چلا کہ حالات کتنے خراب ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے گذشتہ چار سال قوم کی خدمت کی بجائے سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے ضائع کئے گئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ ہو جاتا تو انڈسٹری کی چمنیوں سے دھواں نکلنا بند ہو جاتا، پٹرول کیلئے لائنیں لگی ہوتیں، ہمارے دوست ممالک نے فنڈز کو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سے مشروط کیا ہوا تھا کہ اس سے معاملات طے کریں ، آئی ایم ایف سے ہمارا معاہدہ ہو چکا ہے، اب یہ نگران یا آئندہ آنے والی حکومت پر ہے کہ ریاست کو بچا کر اس کو مضبوط کرنا ہے یا نہیں، پاکستان میں پیداوار کی بجائے باہر سے چیزیں ہی منگوانی ہیں یا اپنی پیداوار پر توجہ دینی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ میں پڑے تمام تحفے نیلام کرنے کا اعلان کرتا ہوں تاہم اس نیلامی میں یتیم اور یتیموں کی کفالت کرنے والے ادارے حصہ لے سکیں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/zuGjoN9
No comments:
Post a Comment