راوی شہرمیں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں راوی شہر میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام کےلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مذاکراہ (پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ)منعقد کیا گیا ۔عمران امین چیف ایگزیکٹو آفیسر کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونیوالےمیںساجد ظفر ڈار سیکرٹری ہائوسنگ پنجاب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔
مذاکراہ کے آغاز پر کاشف قریشی ای ڈی کمرشل نے روڈا منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر عمران امین سی ای او نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ راوی شہر کے ایجوکیشن زون میں عالمی معیار کے ادارے بننے سے تعلیمی انقلاب آئیگا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کےلئے روڈا اپنے سٹیک ہولڈرز کو بہترین پیکج دیگا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یاجوائنٹ وینچر کسی بھی ذریعہ سے ہم راوی شہر میں تعلیمی اداروں کا فروغ چاہیں گے،پنجاب میں عالمی معیار کی سہولیات سے مزین یہ پہلا ایجوکیشنل زون ہوگا۔
اس موقع پر ساجدظفر ڈار سیکرٹری ہائوسنگ نے اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ روڈاکی طرف سے مذاکراہ میں شعبہ تعلیم کے سٹیک ہولڈرز کو تجاویز کےلئے بلانا قابل تعریف عمل ہے اس سے ایجوکیشن زون میں اعلی معیار کے تعلیمی اداروں کاقیام ہوگا ہم روڈا کی اس کاوش کو پوری طر ح حمایت کرینگے ۔
مذاکراہ میںمنصور احمد جنجوعہ سی او او نے روڈا کی طرف ایجوکیشن زون میں تعلیمی سرمایہ کاری پر ماہرین تعلیم کی تجاویز کو سراہااورکہا کہ راوی شہر منصوبہ میں ہم سٹیک ہولڈرز کی رائے لیتے رہیں گے اور ایسے سیشن کا انعقاد آئندہ بھی ہوگا۔
اس موقع پرعلی عباس سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن ،نوید حسین ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے اظہار خیال کر تے ہوئے روڈا میں ایجوکیشن زون کا قیام خوش آئنداور تعلیم دوست قرار دیا، انہوں نے راوی انتظامیہ کو شعبہ تعلیم کے حوالے سے راوی شہر میںسرکاری و پرائیویٹ درسگاہوں کے قیام میں حائل مسائل کے حل کی پوری یقین دہانی کر وائی ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/5ZoJVlX
No comments:
Post a Comment