اس بحث میں نہیں جاناچاہتے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے، ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس مسئلے پر بات ہوگی، امید ہے عوام کو ریلیف ملے گا۔

نجی ٹی وی چینل انٹرویو میں نگران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عوام کو جو بل موصول ہوئے یہ جولائی کے ہیں، نگران حکومت نے 17 اگست کو حلف اٹھایا، عوام کا غصہ جائز ہے لیکن احتجاج کی بجائے ہمیں اس مسئلے کے حل کی طرف آنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے دو روز پہلے بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا، آج بھی بجلی کے بلوں کے حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے لوگوں کو کیا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

نگران وقاقی وزیر نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات کو یقینی، پرامن اور منصفانہ بنانا ہے،نگران حکومت کی مدت کا تعین الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت انتخابات کے حوالے سے پورا نظام الاوقات اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر پرامن، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tsB0wKf

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...