ایرانی وزیر خارجہ کی جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغام جاری کیا۔

حسین امیر عبداللہیان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا وزیر خارجہ مقرر ہونے پرجلیل عباس جیلانی کو مبارکباد، مجھے یقین ہے کہ دو ہمسایہ ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت مزید مضبوط ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے جیل عباس جیلانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ۔

واضح رہے کہ جمعرات کو نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں جلیل عباس جیلانی نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا اور انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/4drPEKv

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...