وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر پاکستان کوبجھوا دی ہے جبکہ صدر مملکت کی جانب سے 48 گھنٹے میں دستخط نہ ہونے پر سمری خود بخود منظور ہوجائے گی۔

وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے جبکہ نگراں وزیراعظم کے نام پرمشاورت کرنے کے لیے 2 روز کا وقت بھی شروع ہوگیا ہے۔

نگران وزیر اعظم کے نام کے حوالے سے جمعرات کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔

دوسری جانب وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاویدعباسی نے حکومت تحلیل ہونےکا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرلی ہے، صدر مملکت کو بھیجی گئی سمری میں آرٹیکل 224 کے تحت عبوری حکومت تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمری کی منظوری اور نگران حکومت تشکیل ہونے پر وزارت پارلیمانی امور نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/V6319De

No comments:

Post a Comment

Main Post

Director Wim Wenders withdraws 1975 film over actress's teen topless scene

Nastassja Kinski, who appeared in the film when she was 13, said the film-maker "didn't protect me". from BBC News https://i...