پشاورمیں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورکے ضلع خیبرباڑہ کے پہاڑی علاقے چورہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، اس دوران پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک اہلکارزخمی ہوگیا، جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس دورا ن دہشت گرد فرار ہوگئے ، جن کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ncol1Wr
No comments:
Post a Comment