پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی روایتی حریف بھارت کو شکست

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ بلائنڈ گیمز میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔

برمنگھم میں جاری ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت کو 18 رنز سے ہرایا، بھارتی ٹیم 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 169 رنز بنا سکی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے تھے، پاکستان کی طرف سے کپتان نثار علی نے 46 اور محمد سلمان نے شاندار 50 رنز سکور کئے۔

یاد رہے کہ بلائنڈ گیمز کا فائنل میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ماضی میں عالمی چیمپئن رہی ہے، قومی ٹیم نے 2002 اور 2006 میں 40 اوور کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/I2Kgz1x

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...