جسٹس محمد ابراہیم کو پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد ابراہیم کو پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کی سفارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں :۔ جسٹس محمد ابراہیم خان قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات

اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مستقلی پرغور کیا گیا ۔

اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر جسٹس محمد ابراہیم کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس محمد ابراہیم خان پشاورہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/n2IX7Tj

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...