استحکام پاکستان پارٹی میں سیاسی رہنمائوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری

استحکام پاکستان پارٹی کی طاقت میں مزید ہوگیاہے۔ فیصل آباد،منڈی بہاوالدین اورلاہور سے سیاسی رہنما و کارکنوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تین اضلاع کے سیاسی رہنما وکارکنان نے جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہورڈویژن میاں خالد محمود سے ملاقات کی۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن فیصل آباد سید ارسلان ساہی اورمنڈی بہاؤالدین سے شعیب اللہ چیمہ نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

باٹاپور سے سیمیول پرویز اور یونس خان نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ میاں خالد محمود نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو خوش آمدید کہا۔

میاں خالد محمود نے تمام نئے اراکین کے آئی پی پی میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کیااور شمولیت اختیار کرنے والے اراکین کو پارٹی پرچم کے مفلر بھی پہنائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/A0PlwQD

No comments:

Post a Comment

Main Post

Why the World Cup half-time show may be a taste of things to come

The 2026 World Cup's spectacle is creating debate about the place of music in sport - and how it could infiltrate other tournaments. f...