نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ منسٹرزانکلیو سے پنجاب ہاؤس منتقل

ملک کے آٹھویں نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ منسٹرزانکلیو سے پنجاب ہاؤس منتقل ہوگئے۔

نگران وزیراعظم کو سکیورٹی وجوہات کے باعث پنجاب ہاؤس منتقل کیا گیا، تاہم وہ وزیراعظم ہاؤس خالی ہونے تک پنجاب ہاؤس میں ہی رہیں گے، اور حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوں گے۔

خیال رہے کہ آج 12 اگست 2023 کو وزیر اعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے اتفاق رائے کے بعد انوار الحق کاکڑ کا بطور نگران وزیر اعظم نام فائنل کیا تھا۔

جس کے بعد صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطور آٹھویں نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JYchl6y

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX