پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق

فیصل آباد موٹر وے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے میں 20 مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جارہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر نے بتایا کہ صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں، پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/u1b4SwO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...