جعلی فیس بک پوسٹ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل ایف آئی اے طلب

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے جج ہمایوں دلاورکیخلاف مبینہ جعلی فیس بک پوسٹ لگانےکے معاملے میں چیئرمین تحریک انصاف کےوکیل نعیم پنجوتھاکونوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں چیئرمین تحریک انصاف کےوکیل نعیم پنجوتھاکوکل 8 اگست کوصبح 10 بجےسائبرکرائمزونگ کےسامنےپیش ہونےکاحکم دیا گیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیاتھا، جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ نعیم حیدرپنجوتھا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توشہ خانہ سمیت متعدد کیسوں میں وکیل ہیں ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/rYPjm8C

No comments:

Post a Comment

Main Post

Indonesia volcano eruption creates huge column of ash

Mount Marapi erupted on Thursday, sending a column of ash towering into the sky. from BBC News https://ift.tt/nD7NTAy