ای سی سی، وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 10 ارب کی سبسڈی منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر اگلے 10 ماہ کیلئے 5 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی جبکہ 5 ضروری اشیاء پر 30 اگست تک دی سبسڈی جائےگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ای سی سی نے آٹے کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے جبکہ میڈیا ورکرز اور فنکاروں کیلئے صحت انشورنس کی مد میں 3 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں وزارت دفاع کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور ترسیلات زر کی وصولی میں اضافے کیلئے اسٹیٹ بینک کی 6 مراعاتی سکیمز بھی منظور کی گئیں۔

ای سی سی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں ٹیرف کےاطلاق اور ٹرانسمیشن لائن پالیسی 2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/hsz6biO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...