گزشتہ 5 برس ملک کی تاریخ کا بدترین دور رہا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برس ملک کی تاریخ کا بدترین دور رہا، قوم نااہل حکمران جماعتوں کے اعمال کا خمیازہ کئی عشروں تک بھگتے گی۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کے خاتمہ پر عوام کے کندھوں سے بوجھ ہلکا ہوا ہے، نگراں حکومت مقررہ آئینی مدت میں شفاف الیکشن کا انعقاد کرے،عوام سے اپنے نمائندے چننے کا حق چھینا گیا تو مزاحمت کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن آئین کی پاسداری کریں، جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی، کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان کے منشور کے تحت انتخابات میں جائیں گے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عوام الیکشن میں آزمائی ہوئی پارٹیوں کی بجائے جماعت اسلامی سے تعاون کرے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/C9RqhAy

No comments:

Post a Comment

Main Post

Indonesia volcano eruption creates huge column of ash

Mount Marapi erupted on Thursday, sending a column of ash towering into the sky. from BBC News https://ift.tt/nD7NTAy