سیمااورانجوجیسے جذبات رکھنے والوں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے،سنی دیول

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کہنا تھا کہ ہمیں سیما اور انجوجیسے جذبات رکھنے والوں کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکار سنی دیول سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کی رہائشی سیما حیدر اپنے عاشق سے شادی کرنے کے لیے ہندوستان آئی تھی، اوربھارتی سرحد پار کرنے والی انجو جوپاکستانی دوست کے ساتھ ہے ان کے بارے میں کیا کہیں گے؟

انہوں نے کہا کہ آج کل ٹیکنالوجی ایپس لوگوں کو ملنے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایک بار جب وہ ایک دوسرے کے لئے جذبات پیدا کرتے ہیں، تو وہ قدرتی طور پر ملنا اور ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ایسے معاملات پر تنقید کرنے یا اپنے بارے میں سوچنے کے بجائےہمیں ان کے انتخاب کا احترام کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔ یہ صحیح ہے یا غلط اس کا فیصلہ انہیں کرنا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی فلمیں لوگوں کو سرحدوں کے پار رشتوں میں منسلک ہونے کی ترغیب دیتی ہیں ؟سنی دیول نے قہقہہ لگایا اور جواب دیامیں ایسا نہیں مانتا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xJCHzkg

No comments:

Post a Comment

Main Post

California asks US government for billions in fire relief funds

Governor Gavin Newsom said the requested funds will help in immediate and long-term recovery work. from BBC News https://ift.tt/Gr2hMkX