
from SAMAA https://ift.tt/n5afrpX

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد میں لاکھوں کا مجمع اکٹھا نہیں کرسکتے۔
لندن میں سماء ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان عمران خان اسلام آباد میں لاکھوں کا مجمع اکٹھا نہیں کرسکتے، وہ جو دعویٰ کرتے ہیں کہ اسے 100 سے تقسیم کرلیں، ان کے پاس اسلام آباد کو گھیرنے کی طاقت نہیں لیکن وہ فساد پیدا کرنے کی کوشش ضرور کریں گے، حکومت اس سفاد کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے روکے گی۔
حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل کے حوالے سے رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کی رائےے ہے نکہ حکومت کو اپنی آئینی مدت مکمل کرنی چاہیے۔ملک کے لئے مشکل فیصلے کرنے پڑے تو ضرور کئے جائیں گے لیکن ایسا اسی صورت میں ممکن ہے کہ مدت مکمل ہو۔ ایک دو روز میں اس حوالے سے راستہ نکل آئے گا۔
شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی میں وزارت عظمیٰ کے انٹرویوز کے بیان پر وزیر ریلوے نے کہا کہ شیخ رشید ایک غیر سنجیدہ انسان ہیں۔
معاشی صورت حال اور بے قابو ڈالر کے حوالے سے سعد رفیق نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اس وقت قطر میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں۔ ہماری معاشی ٹیم مل کر کام کررہی ہے، اسحاق ڈار لندن سے انہیں مشورہ دے رہے ہیں لیکن پہلے اتحادیوں کے ساتھ ناگزیر فیصلے ہوجائیں کیونکہ سٓخت فیصلوں پر عمل اور اس کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے آئینی مدت کی تکمیل ضروری ہے۔
سعد رفیق نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو نیا عوامی مینڈیٹ لینے کی ضرروت ہے، ہم اس سے گریز نہیں کررہے۔ عمران خان کو ملنے والا مینڈیٹ جعلی تھا، ہم سے انتخابات چھینے گئے تھے۔ اب جب قانونی اور آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر سے تبدیلی ہوئی ہے، اسے اب تسلیم کرنا چاہیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی اگلی باری کا انتظار کرنا چاہیے، ان کا ایجنڈا صرف فساد پھیلانا ، اداروں کو گالیاں دینا اور قبل از وقت انتخابات کرانے کا ہے، اتحادی وہی فیصلہ کریں گے جو پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہوگا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق سعد رفیق نے کہا کہ سا لیکن یہ عمل شفاف ہونا چاہیے اور ہماری توجہ اسی پر ہے۔

سابق کپتان شاہد آفريدی کا کہنا ہے کہ سينئر کرکٹرز کو کنڈيشنگ کيمپ کے ليے نظر انداز کرنا زيادتی ہے۔
سماء کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ويسٹ انڈيز کے خلاف ون ڈے سيريز کے ليے کيمپ تو لگ گيا مگر پی سی بی نے 4 سينئر کرکٹرز اسد شفيق، عمراکمل، احمد شہزاد اور حارث سہيل کو نہیں بلايا۔
شاہد آفريدی نے کہا انگلينڈ کو اپنی بہترين ٹيم پاکستان بھيجنے کا مشورہ ديا، انہوں نے کہا کہ سرفراز کي کرکٹ ابھی باقی ہے اور وہ اپنی فٹنس پر بھی کام کررہے ہيں۔

سابق وزيرخزانہ حفيظ شيخ غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے امريکا سے کراچی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ امریکا سے براستہ دبئی کراچی پہنچے ہیں، جناح ٹرمینل پر سابق وزيرخزانہ کو غیرمعمولی پروٹوکول دیا گیا۔
واضح رہے کہ حفیظ شیخ تحریک انصاف دور حکومت میں اپریل 2019 سے مارچ 2021 تک مشیر خزانہ رہے۔
گزشتہ سال وزیراعظم نے حکومت نے عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاکر حماد اظہر کو وزیرخزانہ نامزد کردیا تھا۔

ماہرین امراض پیٹ و جگر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چند دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بچوں میں نامعلوم ہیپاٹائٹس کے کیسز پائے جاسکتے ہیں لیکن چونکہ ہمارے ملک میں اس بارے میں کوئی تحقیق نہیں ہوتی، اس لئے ایسے کیسز کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی۔
لانسیٹ کی نئی تحقیق کے مطابق بچوں میں پوسٹ کوویڈ ہیپاٹائٹس ہورہا ہے، یعنی کرونا کی بیماری کے بعد بچوں کا جگر متاثر ہورہا ہے۔
آغا خان اسپتال کے جگر اور پیٹ کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر وسیم جعفری نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس کی بہت سی وجوہات ہیں، اس میں وائرل ہیپاٹائٹس ہے، بہت سارے لوگوں کو جب بیکٹیریل انفیکشن ہوجاتے ہیں، لیور فنکشن ٹیسٹ آلٹر ہوجاتے ہیں، ہمارے ملک میں اینٹی بایوٹک کا غلط استعمال بھی ہیپاٹائٹس کا سبب بنتا ہے، مریض کی ہسٹری دیکھی جاتی اور انویسٹی گیٹ کیا جاتا ہے کہ آیا مریض دوائیں کون سی لے رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں بچوں میں ہیپاٹائٹس کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسے گلوبل پینڈیمک کہہ دینا ٹھیک نہیں ہے، ہمارے ہاں تو بہت پہلے سے یہ صورتحال ہے، آپ دنیا جہان کے ٹیسٹ کرلیں کچھ بھی نہیں آتا۔
ڈاکٹر وسیم جعفری نے کہا کہ پاکستان میں ڈاکٹر فوراً اینٹی بایوٹک لکھ دیتا ہے اور مریض بھی یہی چاہتا ہے وہ فوراً ٹھیک ہوجائے لیکن پہلے تشخیص تو کرلی جائے، کچھ ٹیسٹ کرلیے جائیں کہ مریض کو ہوا کیا ہے، امریکہ و یورپ میں بیماری کو انویسٹی گیٹ کیا جاتا ہے، وہاں سی ایم وی وائرس، ایپسٹین بار وائرس کا ٹیسٹ ہو رہا ہے، یہ ٹیسٹ یہاں بھی ہوسکتے ہیں لیکن کوئی کرتا نہیں ہے۔
ڈاکر وسیم جعفری کا کہنا تھا کہ وائرس تو پورے جسم میں ہوتے ہیں، کرونا وائرس پہلے ریسپائرٹری ٹریک سے شروع ہوا تھا بعد میں لیور فیلیئر کے بھی کئی کیسز ہوئے، اسی طرح کسی بھی وائرس کو لے لیجئے یہ لیور سمیت پورے جسم کے کسی بھی حصے پر اثر کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلف میڈیکیشن ڈیزاسٹر ہے، پاکستان میں فارمیسی کی دکانیں تو دیکھیں کیا مذاق بنا رکھا ہے، کیسے دوائیں ملتی ہیں، کوئی بھی دوا لینے جائیں اور کہیں مجھے بخار ہے، فارمیسی پر موجود شخص بغیر کسی ڈاکٹری نسخے دوائیں دے دیتا ہے، بخار کی دوائیں سب سے زیادہ جگر کو متاثر کرتی ہیں، پیراسیٹامول کے جگر پر اثرات سب سے زیادہ ہیں۔
ڈاکٹر وسیم جعفری کا مزید کہنا ہے کہ اگر آپ کو پہلے سے ہیپاٹائٹس ہو اور آپ پیراسیٹامول کا کمبینیشن لے لیں تو یہ ایسے مریض کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ پیراسیٹامول ہیپاٹائٹس کے مریض کیلئے انتہائی خطرناک ہے، بہت سارے مریض ایسے آتے ہیں، جن کے ٹیسٹ کے باوجود اینٹی بایوٹک اور پیراسیٹامول کی ہسٹری نہیں ملتی۔
آغا خان اسپتال کے جگر اور پیٹ کی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹر سعید حامد نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ہمارے پاس سرویلنس میکینزم نہیں ہے اور جب تک ٹھیک طریقے سے سرویلنس نہیں ہوگی تب تک پتہ نہیں چلے گا مسئلہ کیا ہے، مجھے یقین ہے پاکستان میں کچھ نہ کچھ کیسز ضرور ہوسکتے ہیں جو کہ ہماری نظر میں نہیں آتے اور وہ رپورٹ نہیں ہوتے۔
بچوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر آفتاب احمد نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، امریکا اور کینیڈا میں ہیپاٹائٹس کے ان ڈیفائن اوریجن کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ان میں 2 قسم کی رائے پائی جاتی ہے، ان میں سے 70 فیصد بچے ان ڈیفائن اوریجن کے ہیں یعنی ان کا پتہ ہی نہیں تھا کہ ہیپاٹائٹس کیوں ہو رہا ہے، نہ کوئی انفیکشن تھا، نہ کوئی میڈیسن لی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک رائے یہ بھی ہے کہ یہ ایڈینو وائرس کی وجہ سے ہورہا ہے، ایڈینو وائرس عموماً بچوں میں آنکھوں، گلے اور پیشاب کی بیماری پیدا کرتا ہے، یہ بچوں میں زیادہ کامن ہے، اب جو کیسز آرہے ہیں تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایڈینو وائرس سے جگر کا انفیکشن ہورہا ہے، یہ ڈائریا اور الٹیاں تو کرتا ہی ہے، اس کے بعد یہ جگر کو بھی متاثر کرتا ہے۔
ڈاکٹر آفتاب کا کہنا ہے کہ ایک رجحان یہ بھی ہے کہ کوویڈ انفیکشن کی وجہ سے آٹو امیون سسٹم یعنی قوت مدافعت اپنے جسم کیخلاف لڑنا شروع کردے، اس وجہ سے بھی جگر کی سوزش یا کوویڈ ایسوسی ایٹڈ ہیپاٹائٹس کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طبی جریدے لانسیٹ کی حالیہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچوں میں کوویڈ ایسوسی ایٹڈ ہیپاٹائٹس (سی اے ایچ سی) کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، جب جب کرونا وائرس کی لہریں آئیں تو ان دنوں ہیپاٹائٹس کے کیسز بڑھ گئے، اس رپورٹ میں یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ جو کیسز رپورٹ ہوئے ان میں 40 فیصد ایسوسی ایشن کرونا وائر س کی تھی۔
ڈاکٹر آفتاب کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے اسپائیکس پروٹین اتنی امیونٹی بنادیتے ہیں، یہ اتنی اسٹرانگ ہوتی ہے کہ اس سے بھی جگر متاثر ہورہا ہے، یہی پروٹین ہیپاٹائٹس کو ٹریگر کر رہا ہے، اسی لئے بچوں میں کوویڈ ایسوسی ایٹیڈ ہیپاٹائٹس کہتے ہیں، جن بچوں میں کوویڈ کے اینٹی باڈیز زیادہ تھے ان میں ہیپاٹائٹس رپورٹ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کرونا وباء کے دوران کاواساکی کے کیسز ہوئے تھے، لیکن پاکستان میں ریسرچ نہیں ہوتی، کوئی ان کیسز کو انویسٹی گیٹ ہی نہیں کرتا، تو اس لئے کیسز رپورٹ نہیں ہوتے یا کم رپورٹ ہوتے ہیں، اگر انڈیا میں پوسٹ کوویڈ ہیپاٹائٹس کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں تو پھر ہمارے ہاں بھی ہوں گے۔
ڈاکٹر آفتاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں پوسٹ کوویڈ کے اثرات کا پتہ چل سکے، اگر بچے میں ہیپاٹائٹس اے، بی، سی اور ای نہیں ہے اور بچے نے کوئی دوائیں بھی نہیں لیں، کوئی ہسٹری بھی نہ ہو تو پھر یہی شک ہوتا ہے کہ بچے کو کرونا وائرس ہوا ہوگا، جس کی وجہ سے پوسٹ کوویڈ ہیپاٹائٹس ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 23 مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، جس میں سب سے اہم فیصلہ شرح سود کے حوالے سے ہوگا کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے شرح سود میں اضافہ ہوگا کمی ہوگی یا برقرار رکھا جائے گا؟۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 7 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے ہنگامی طور پر مانیٹری پالیسی کا اعلان کرکے شرح سود میں 250 بیسز پوائنٹس یعنی 2.5 فیصد کا اضافہ کیا تھا جس سے شرح سود 12.25 فیصد ہوگیا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ مانیٹری پالیسی کے بعد بھی مہنگائی کی بلند شرح برقرار ہے، ٹی بلز پر منافع کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور 15 فیصد کے قریب پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا دباؤ بھی برقرار ہے، جس کے پیش نظر قومی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، شرح سود میں اضافہ کیا جائے لیکن یہ اضافہ کتنا ہوگا، اس بارے میں مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔
عارف حبیب گروپ کی جانب سے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں متوقع تبدیلی کے حوالے سے بینکنگ، انشورنس اور مالیاتی اداروں سے منسلک افراد کا سروے کیا گیا ہے، جس کے نتائج کے مطابق 85 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا جبکہ 15 فیصد کا خیال ہے کہ اضافہ نہیں ہوگا۔
سروے میں جن 8 فیصد افراد کا خیال ہے کہ شرح سود میں مزید اضافہ ہوگا ان میں 54 فیصد کا خیال ہے کہ ایک فیصد شرح سود میں اضافہ ہوگا اور 15 فیصد کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ فیصد اضافہ ہوسکتا ہے، 5 فیصد کی رائے ہے کہ 50 بیسز پوائنٹس یعنی 0.5 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ 4 فیصد 200 اور 4 فیصد 200 سے زائد بیسز پوائنٹس اضافے کی توقع ظاہر کررہے ہیں۔

سائنس دانوں نے پہلی مرتبہ چاند سے حاصل کردہ مٹی میں پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق جمعرات کو کمیونیکیشنز بایولوجی کے جریدے میں چاند سے حاصل کردہ مٹی میں پودے اگانے کے تجربے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس نے محققین کو امید دلائی ہے کہ ایک دن براہ راست چاند پر پودے اگانا ممکن ہوگا۔
ماہرین اسے خلائی زراعت کے حوالے سے انسان کے علم میں بڑی پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔ اس سے مستقبل کے خلائی مشنوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا اور ان کے اخراجات کی بھی بچت ممکن ہوگی، علاوہ ازیں اس سے خلاء میں دیر اور دور تک کے سفر کی سہولت بھی پیدا ہوگی۔
تاہم اس تحقیق سے وابستہ یونیورسٹی آف فلوریڈا کے مصنفین کے مطابق اس موضوع پر ابھی مفصل مطالعہ کرنا باقی ہے۔
امریکی خلائی ایجنسی کے سربراہ بل نیلسن نے کہا ہے کہ یہ تحقیق ناسا کے طویل مدتی تحقیقی اہداف کیلئے اہم ہے، ہمیں چاند اور مریخ پر پائے جانے والے وسائل کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ مستقبل کے خلاء بازوں کیلئے خلاء میں دور رہنے اور کام کرنے کیلئے خوراک کے ذرائع مہیا کئے جاسکیں۔
اپنے تجربے کیلئے محققین نے اپالو 11، 12 اور 17 مشنوں کے دوران چاند کے مختلف مقامات سے اکھٹی کی گئی مٹی کا صرف 12 گرام استعمال کیا۔
محققین نے اس تجربے کیلئے سرسوں سے ملتے جلتے پودے ارابڈوپسز تھالیانا لگانے کا انتخاب کیا کیونکہ یہ آسانی سے اگتا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کا پہلے ہی بڑے پیمانے پر مطالعہ کیا جاچکا ہے۔
ایک کنٹرول گروپ کے طور پر بیج زمین سے مٹی میں بھی لگائے گئے اور ساتھ ہی چاند اور مریخ کی مٹی کے نمونوں میں بھی لگائے گئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دو دن کے بعد چاند کے نمونوں سمیت سب میں وہ پودے اگ آئے۔
اس تحقیقی مقالے کی مصنفہ انا لیزا پال نے ایک بیان میں کہا کہ ہر پودا چاہے وہ چاند (کی مٹی) کے نمونے میں ہو یا کنٹرول گروپ میں، چھٹے دن تک ایک جیسا نظر آرہا تھا۔
لیکن اس کے بعد ان پودوں میں فرق ظاہر ہونا شروع ہوگیا اور چاند کے نمونوں میں پودے آہستہ آہستہ بڑھے اور ان کی جڑیں کم ہوگئیں۔ اس کے 20 دن کے بعد سائنس دانوں نے تمام پودوں کو کاٹنے کے بعد ان کے ڈی این اے کا مطالعہ کیا۔
ان کے تجزیے سے پتہ چلا کہ چاند کی مٹی پر لگائے گئے پودوں نے ناسازگار ماحول میں اگنے والے پودوں کی طرح ردعمل ظاہر کیا تھا جیسا بہت زیادہ نمکیات اور بھاری دھاتوں والی مٹی میں ہوتا ہے۔
اب سائنسدان یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ اس ماحول کو پودوں کیلئے مزید سازگار کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور شیرانی میں زیتون اور چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ ایک ہفتے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، بڑے رقبے پر پھیلے قیمتی درخت راکھ میں بدل گئے، کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور شیرانی کے چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں ایک ہفتہ قبل لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، آتشزدگی سے بڑے رقبے پر پھیلے زیتون اور چلغوزے کے قیمتی درخت جل کر راکھ میں بدل گئے۔
محکمہ جنگلات کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے زمری تک آگ بجھا دی گئی تاہم ضلع شیرانی میں کوششیں جاری ہیں، بلند پہاڑٰوں کے باعث مشکلات ہیں، ہیلی کاپٹر بھی طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو نااہل انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ متلعقہ حکام کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل برداشت ہے آتشزدگی سے ناصرف جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ ایکوسسٹم بھی متاثر ہورہا ہے۔
کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں واقع جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے شروع ہوا جو پھیلتے پھیلتے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے زمری اور شیرانی کے جنگلات تک پہنچا۔

جہاں ان دنوں بھارت میں شدید گرمی اور دہلی میں پہلی بار درجہ حرارت تقریباً 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک پہنچ گیا وہاں چين ميں بے موسم برف باری نے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں 15 مئی کو تاریخ میں پہلی بار دو مقامات میں درجہ حرارت 49 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ درج کیا گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ درجہ حرارت درج کرنے والے مراکز میں سے ایک مقام پر 49.2 جبکہ دوسرے مقام پر49.1 درجہ حرارت درج ہوا۔
حکام کے مطابق ان دنوں میں اوسطاً حرارت میں یہ معمول سے 9 ڈگری تک کا اضافہ ہے۔ اس سے قبل مئی کے مہینے میں تقریبا 47 ڈگری تک درجہ حرارت درج کیا جا چکا ہے تاہم دہلی اور اس کے مضافات میں 49 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت کبھی بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
بھارت کے دوسرے ریاستوں ہريانہ، مدھيہ پرديش، اترپرديش اور راجھستان ميں بھی ہيٹ ويو جاری ہے۔ کئی شہروں کاپارہ 45 ڈگری کو کراس کرچکا ہے۔
عراق میں ریتلے طوفان نے ایک بار پھر زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ دارالحکومت بغداد سمیت متعدد شہروں میں دم گھٹنے کے باعث متعدد افراد اسپتال پہنچ گئے، ملک بھر ميں اسکولز بھی بند کرديے گئے۔
امريکی شہر ڈکوٹا ميں بھی ريت کا طوفان آگيا جس کے باعث ہرطرف مٹی اور دھول کے بادل چھا گئے۔ 90 کلو ميٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔
ہانگ کانگ میں تیز بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی، انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
چین کے جنوبی صوبوں میں تیز بارشوں سے سیلاب آگیا اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت بھی پیدا ہوگئی۔
دوسری جانب چين کے صوبے سی چوان ميں بے موسم برف باری نے سب کو حيران کرديا ۔ پہاڑوں پر برف پڑی تو لگا جيسے پرستان کی سير کررہے ہوں۔
from SAMAA https://ift.tt/4Loq2HT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ قیمتیں 30 مئی تک برقرار رہیں گی۔
وزارت خزانہ نے 15 سے 30 مئی تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 149.86 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 15 پیسے پر برقرار رہے گا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125.56 روپے اور لائٹ ڈیزل 118 روپے 31 پیسے میں فروخت ہوگا۔
واضح رہے کہ کل پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں دی جائے گی، اس کے علاوہ ان پر فی لیٹر 30 روپے لیوی کے علاوہ جی ایس ٹی بھی وصول کیا جائے گا۔ ہم عمران خان کے بطور وزیر اعظم کئے گئے وعدوں پر عمل کے پابند ہیں۔

کراچی میں ہیٹ ویوو نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا اور شہر کے مختلف اسپتالوں میں متعدد افراد کو داخل کردیا گیا۔
انچارج عباسی شہید ڈاکٹر نادر علی سید کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 11 مریض لائے گئے جن میں سے 7 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ 4 مریض داخل کیے گئے۔
ڈاکٹر نادر علی سید کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز گرمی سے متاثر ہونے والے 15 افراد اسپتال لائے گئے جنہیں ابتدائی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کل سے اب تک ہیٹ ویو کے باعث 3 افراد کی جان چلی گئی ہے جن میں سے دو اموات نجی اسپتال میں جبکہ ایک سول اسپتال میں ہوئی ہے تاہم سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
ذرائع کے مطابق اتوار کے روز شہر میں گرمی کے باعث ملیر کے رہائشی عمر خان میچ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 42.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد رہا۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مئی کے اوسط سے 7 ڈگری زیادہ رہا، مئی کا اوسط درجہ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
ترجمان کے مطابق آج سے کراچی کے درجہ حرارت میں 2 سے3 ڈگری کمی کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/6WZP4BL

رانا ثناء اللہ نے جان کو خطرے سے متعلق عمران خان کے دعوے کو فراڈ اور جھوٹ قرار دیدیا۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لندن میں نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل سے متعلق سازش کے دعوے کو جھوٹ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹے دعوے کرنے اور بیانیے بنانے کا مجرم ہے، جس طرح انہوں نے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا تھا وہ تین ہفتے ہی چل سکا، وہ مدہم پڑ گیا تو نیا ڈرامہ شروع کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، اس کی ایف آئی آر کٹوائیں گے اور شواہد کی تحقیقات کروائیں گے، اگر جھوٹ بولا ہے تو وہ بھی پکڑا جائے گا، بادی النظر میں مجھے لگتا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولا ہے، ایسی کوئی صورتحال نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سے سیکیورٹی لینے کا دعویٰ غلط ہے، ان کے پاس سیکیورٹی تھی، انہوں نے بڑھانے کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے خود حکم دیا جس پر عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دی جارہی ہے۔
وزیر داخلہ نے عمران خان کے جلسے میں جانے والوں کو آوارہ اور اوباش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان یا یہی فین کراؤڈ ہے جو ان کے ساتھ 2011ء سے اب تک ہے، اسے روکنے میں کوئی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے کا فیصلہ کیا تو وہاں 20 بندے بھی نہیں ہوں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تمام اراکین ہوٹل اور جہاز کے ٹکٹ سمیت اپنے خرچے پر یہاں آئے ہیں، حکومت کا ایک پیسہ بھی نہیں لگایا۔

ہالی ووڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں امبر ہرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار جونی ڈیپ کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ پہلے ہی بہت زیادہ تھی تاہم امبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے کیس کے بعد جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں بہت بڑا اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب جونی ڈیپ نے اپریل 2020میں انسٹاگرام پر اکانٹ بنایا تو بہت جلد ہی ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور جب جونی ڈیپ کا امبر ہرڈ سے طلاق کا کیس شروع ہوا تو اس وقت تک ان کے فالوورز کی تعداد 5.9ملین تک پہنچ چکی تھی لیکن طلاق کا کیس شروع ہونے کے بعد صرف ایک سال کے عرصے کے دوران ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں 10ملین سے زائد کا اضافہ ہوا۔
رواں برس مئی میں جہاں امبر ہرڈ کے انسٹاگرام کی تعداد 4.5ملین تک پہنچی تو وہیں جونی ڈیپ کے فالوورز کی تعداد 17ملین کے قریب پہنچ گئی۔
جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے ہتک عزت کے مقدمے کی عدالتی کارروائی پیر 16 مئی کو ہوگی جس میں اداکارہ ایلن بارکن اور امبر ہرڈ کی بہن وٹنی ہنریکوز عدالت میں گواہی دیں گی۔
رپورٹ کے مطابق ایلن بارکن اداکار جونی ڈیپ کے ساتھ تعلقات میں تھیں وہ ویڈیو لنک کے ذریعے امبر ہرڈ کے لیے گواہ کے طور پر عدالت میں گواہی دینگی جبکہ امبر ہرڈ کی بہن وٹنی کو ذاتی طور پر عدالت میں بلایا جائے گا۔
ہنریکوز اور بارکن دونوں اس سے قبل برطانوی ٹیبلائڈ دی سن کے خلاف بھی امبر ہرڈ کی جانب سے گواہی دے چکی ہیں ۔
دریں اثنا جونی ڈیپ بھی ایک بار پھر عدالت میں پیش ہوکر امبر ہرڈ کی قانونی ٹیم کے جرح کا سامنا کریںگے۔
گزشتہ روز ایک رپورٹ سامنے آئی جس کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے مقدمے میں امبر ہرڈ کے خلاف جونی ڈیپ کی جیت کا امکان مشکل ہے۔
قانونی ماہرین کا خیال ہے کہ گواہوں اور شواہد کے علاوہ عدالت میں جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے تاثرات بھی فیصلے میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تاجر رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کے طرز عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان قوم کو تقسیم نہ کریں۔
فاریکس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے رجحان اور ملکی معاشی بحرانی صورتحال کے پیش نظر کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہفتہ کو ”مضبوط روپیہ مضبوط پاکستان” کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسٹاک، فاریکس، ریئل اسٹیٹ، صنعت و تجارت سمیت تمام کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ روپیہ جس تیزی کے ساتھ گر رہا ہے وہ تشویشناک ہے، ملک کو بدترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور سیاسی عدم استحکام بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچارہا ہے، جس پر قابو پانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلاف بھلا کر ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا۔
تاجر رہنماؤں نے حکومت سے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔
کانفرنس میں چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب، چیئرمین آباد محسن شیخانی، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ، ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدور محمد حنیف گوہر، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، عبدالمجید پردیسی، حنیف گلیکسی، حنیف میمن، حاجی ہارون نے خطاب کیا۔
عارف حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے بڑا مسئلہ فاریکس ایکسچینج کی کمی کا ہے، ہمارے ملک کی امپورٹ، ایکسپورٹ سے کہیں زیادہ ہے اور ملک کو سالانہ 27 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا ہے، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر میں اس سال بہتری آئی ہے لیکن برآمدات اور ترسیلات زر بڑھانے پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے سرمایہ کاروں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے، بزنس کمیونٹی کو میدان میں آکر سیاسی پارٹیوں پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔
عارف حبیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو ماننا ضروری ہوگیا ہے، سبسڈیز کے ختم ہونے سے ملک میں مہنگائی ہوگی، دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ 5 سال تک گاڑیوں کی امپورٹ کو بند کردینا چاہئے، 15 سے 18 ارب ڈالر کی بچت غیر ضروری درآمدات بند کرنے سے ہوسکتی ہے۔
محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ سیاسی ہلچل نے تباہی پھیلا دی ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل فوری طور پر آئی ایم ایف کی پالیسی لاگو کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کیلئے آئی ایم ایف مجبوری بن چکا ہے، حکومت کو سیاسی دباوٗ سے ماورا ہوکر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے چاہئیں۔
مرزا اختیار بیگ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی حالات بد سے بدتر ہوچکے ہیں، ملک کی معیشت بہت کمزور ہوچکی ہے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہوگئی ہے، ملک میں صرف ڈیڑھ ماہ کا امپورٹ بل رہ گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو کشیدگی ختم کرنا ہوگی، ملک میں مالیاتی اداروں کا وقار مجروح ہورہا ہے، فوج کو متنازع مت بنائیے، ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا بلکہ ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے اور بھارت اپنی سازش میں کامیاب ہورہا ہے۔
ظفر پراچہ نے کہا کہ لگژری آئٹم کی امپورٹ کو فوری بند کرنا ہوگا، ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانی ہوگی، اسٹاک مارکیٹ کا سرمایہ کار گھبرایا ہوا ہے، اوورسیز پاکستانی ملک میں انویسٹ کرنا چاہتے ہیں، بیرونی قرضے ملک میں لگنے کے بجائے کرپشن کی نذر ہوگئے، سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر متفق ہونا ہوگا۔
The Ceuta crossings have shaken Europe politically, exposing divisions over the sensitive issue of migration, the BBC's Sarah Rainsford ...