حمزہ خان کا سینئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کا عزم

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستان کے اسکواش کھلاڑی حمزہ خان نے سینئر چیمپئن شپ جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی اسکواش کھلاڑی کے والدین نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے احساسات کا اظہار الفاظ میں نہیں کرسکتی، کھوئے ہوئے اعزازات حمزہ خان واپس لے کر آئیں گے جبکہ ان کے والد کا کہنا تھا کہ حمزہ کو بچپن سے ہی اسکواش کا شوق تھا ، اسے دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا اس میں ٹیلنٹ ہے اور کھیل شروع کرتے ہی حمزہ نے 6 ماہ میں چیمپئن شپ جیت لی۔

اس موقع پر حمزہ خان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوا، جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کرآیا ہوں، جلد سینئر مقابلہ بھی جیتوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجھے مدد ملتی رہی تو پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ حمزہ خان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی۔

انہوں نے پہلا گیم ہارنے کے باوجود باؤنس بیک کرتے ہوئے مسلسل تین گیم اپنے نام کئے اور مصر کے محمد زکریا کو 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 سے شکست دے کر ایونٹ کے فاتح قرار پائے۔

خیال رہے کہ حمزہ خان جان شیر خان کے بعد پاکستان کی جانب سے ایونٹ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے 37 سال قبل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VTejs3c

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...