روبرٹو مانسینی سعودی فٹ بال ٹیم کے نئے کوچ مقرر

اٹلی کے سابق ہیڈ کوچ روبرٹو مانسینی کو سعودی فٹ بال ٹیم کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ 58 سالہ روبرٹو مانسینی دو ہفتے قبل اٹلی کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوئے ، ان کی قیادت میں اٹالین ٹیم نے یورو 2020 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسینی نے 2027 تک سعودی فٹ بال ٹیم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

مانسینی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ میرے لیے ایک نئے ملک میں فٹ بال کا تجربہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے، سعودی پرو لیگ میں سرفہرست کھلاڑیوں کی موجودگی قومی فٹ بال کے منظر نامے میں ترقی کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ مانسینی نے مانچسٹر سٹی کو 2012 میں ان کا پہلا پریمیئر لیگ ٹائٹل دلایا اور وہ فیورینٹینا، لازیو، انٹر میلان، گالاتاسرے اور زینیٹ سینٹ پیٹرزبرگ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ixq3doQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...