وزیراعلیٰ بلوچستان نے مردم شماری پر اعتراضات کو مسترد کردیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے نئی مردم شماری پر سیاسی حلقوں کی جانب سے اعتراضات کو مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نئی مردم شماری پر بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے جاری بحث کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مردم شماری پر تنقید کرنے والوں کو 1998 اور 2017 کی مردم شماریوں کا بھی جائز ہ لے کر اس سے بلوچستان کو پہنچنے والے نقصان کے زمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔

میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ہم نے حقائق کو دیکھتے ہوئے نئی مردم شماری کو حقیقت پسند انہ انداز میں تسلیم کیا جس میں بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دیگر صوبوں سے زیادہ ہے ، بلوچستان کا مسلۂ قومی اسمبلی میں دو چار نشستوں کے بڑھنے سے حل نہیں ہو گا اسکے لئے سینٹ کو با اختیار بنانا ہو گا جس میں تمام صوبوں کی متناسب نمائندگی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا شروع دن سے موقف ہے کہ این ایف سی میں وسائل کی تقسیم کے فارمولے میں آبادی کے ساتھ ساتھ پسماندگی رقبہ اور امن امان کی صورتحال کے عوامل میں شامل کیا جائے، بلوچستان این ایف سی میں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ آئیں مل بیٹھ کر صوبے کے مفادات کو مد نظر رکھ وفاق سے اپنے حقوق تسلیم کروائیں اگر ہم اس حوالے سے ایک پیج پر نہیں آتے تو وفاق کبھی بھی ہمیں ہمارے حقوق نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی تمام سیاسی قیادت دور اندیشی اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر تنقید کے بجائے حقیت پسند انہ اور فکری انداز مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے ۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/zpY4BGf

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...