افغان کرکٹ بورڈ نے پاک افغان ایشیا کپ سیریز کیلئے کمر کی تکلیف میں مبتلا راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کر دی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیگ اسپنر راشد خان پاکستان کے خلاف ایشیا کپ سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔
چیف سلیکٹر افغانستان بورڈاسد اللہ خان نے بتایا کہ راشد خان بنگلادیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل پائےتھے، انہوں نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آرام کے لیے دی ہنڈرڈ چھوڑی تھی۔
اسد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ دس اگست سےہمبنٹوٹا میں شروع ہو گا،اور اسد اللہ خان ،راشد خان سری لنکا میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 22 اگست سے شروع ہو گی ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/bgBdN8u
No comments:
Post a Comment