دنیا کے مقبول ترین ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے طلبا کی سہولت کیلئے تعلیمی ویڈیوز اور اسٹریم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اضافی معلومات اور تفصیلات کے نئے فیچرکی آزمائش شروع کردی، اس خصوصی فیچر سےویڈیوز میں شامل مضامین کی تفصیلات کو ظاہر کرنا ممکن ہوگا۔
یوٹیوب کے اس ممکنہ فیچر سے ویدیو میں شامل اہم ابواب اور ان کے پس منظر سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ویڈیو کودیکھنے والے خاکوں، اضافی معلومات، ذیلی معلومات اور دیگر طریقوں سے بھی استفادہ کرسکیں۔
اس حوالے سےیوٹیوب نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی اور تدریسی ویڈیوز کے لیے ایک نیا خودکار نظام کی آزمائش کررہے ہیں، جس میں تصاویر اور چھوٹی چھوٹی معلومات کی صورت میں ویڈیو کے اندر تفصیلات نمودار ہوں گی۔اور ابھی تک انگلش کی کچھ ویڈیوز پر اس کی آزمائش کی جارہی،ان میں اسکولوں کا نصاب مثلاً حیاتیات، کیمیا اور دیگرموضوعات شامل ہیں۔ یہ آپشن موبائل ایپ کے لیے ہیں جو مخصوص بی ٹا ٹیسٹرز کے لیے ہے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ تعلیمی ویڈیوز میں وضاحتی معلومات کےلیے صارفین کو الگ سے نیا صفحہ یا ونڈو نہیں کھولنی پڑے گی اور ویڈیو کے درمیان ہی مزید تفصیلات ظاہرہوجائیں گی۔ یوں تعلیمی ویڈیوز سے مزید فائدہ اٹھانا ممکن ہوگا۔
دوسری جانب اس نئے خصوصی فیچر کی آزمائش بعد توقع کی جارہی ہے کہ کامیابی کی صورت میں اسے پوری دنیا کے صارفین کے لیے لانچ کر دیا جائے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Xg4V2Ht
No comments:
Post a Comment