نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالا واقعہ کے متاثرین کا تین روز میں نقصان پورا کرنے کا اعلان کر دیا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالا واقعہ غیر معمولی تھا، پورے ملک میں آگ لگانے کا منصوبہ تھا، پہلی کوشش تھی کہ جڑانوالہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہو، انتظامیہ نے دوسرے واقعہ میں 2 افراد کی زندگی بچائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں، گرجا گھر کو بحال کر کے دیں گے، انہوں نے تین روز میں متاثرین کا نقصان پورا کرنے کا بھی اعلان کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں نگراں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعہ کے حوالہ سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، واقعہ کے دونوں مرکزی ملزمان انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی حراست میں ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فوری کارروائی پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیراعظم نے غیر متزلزل حمایت کرتے ہوئے ہماری رہنمائی کی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6tujFdx
No comments:
Post a Comment