ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ وسطی و جنوبی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد،کشمیر ،گلگت بلتستان اور بارکھان میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/e9jIQ5i
No comments:
Post a Comment