پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کیخلاف لاہور میں ریلی نکالی گئی۔
بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف پیپلزپارٹی لاہور نے پریس کلب سے چیئرنگ کراس مال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ۔
چیئرنگ کراس پہنچ کر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے موجودہ صورت حال کو غریب کش قرار دیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور مقامی رہنما بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کریں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZgRxAyf
No comments:
Post a Comment