مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے ، ہمارے نبی ؐنے امت کو امن کی تعلیم دی ۔جڑانوالہ کا دلخراش واقعہ یقیناً ایک سازش ہے ۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نارووال کے سینٹ پال کاتھولک چرچ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کریشن کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے ۔ ہمارے نبیؐ نے امت کو امن کی تعلیم دی اور خاص طور پر ہر اسلامی ممالک میں جو غیر مسلم ہیں انکے حقوق کی بھی اسی طرح پاسداری کرنے کی تلقین کی ۔ جیسا کہ ریاست مسلمانوں کے جان ومال کی ذمہ درار ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ دلخراش واقعہ یقینا سازش کا حصہ ہے ۔جس نے ہمارے لوگوں میں ایسے مذہبی جذبات بڑکاے جس کے نتیجہ میں اسطرح کا واقعہ پیش آیا ۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ایسی سازشوں سے باخبر رہنا چاہے ۔ اب پاکستان کے اندر قانون موجود ہے اور وہ قانون صرف مسلمانوں کے عقیدوں کے تحفظ کا دفاع نہیں کرتا بلکہ دیگر عقیدوں کے تحفظ کا بھی دفاع کرتا ہے ۔
لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ تم دوسروں کے مقدس عقیدے کو برا نہ کہو ۔ چونکہ اگر ایسا کرو گے اور وہ تمہارے مقدس عقیدے کی توہین کرے گا ۔اسلام ہمیں بقائے باہمی اور امن کے ساتھ رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ بھائی چارہ مذہبی ہم آہنگی اور مسلکی ہم آہنگی ہر سطح پر ایسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے ملک جس کے اندر مختلف مذاہب کے ماننے والے اور مختلف زبانوں کے بولنے والے بستے ہیں ہرلحاظ سے محفوظ رہ سکیں ۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/EWZIVsn
No comments:
Post a Comment