بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور شیرانی میں زیتون اور چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ ایک ہفتے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، بڑے رقبے پر پھیلے قیمتی درخت راکھ میں بدل گئے، کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور شیرانی کے چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں ایک ہفتہ قبل لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا، آتشزدگی سے بڑے رقبے پر پھیلے زیتون اور چلغوزے کے قیمتی درخت جل کر راکھ میں بدل گئے۔
محکمہ جنگلات کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے زمری تک آگ بجھا دی گئی تاہم ضلع شیرانی میں کوششیں جاری ہیں، بلند پہاڑٰوں کے باعث مشکلات ہیں، ہیلی کاپٹر بھی طلب کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو نااہل انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ متلعقہ حکام کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل برداشت ہے آتشزدگی سے ناصرف جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ ایکوسسٹم بھی متاثر ہورہا ہے۔
کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں واقع جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ آسمانی بجلی گرنے کے باعث خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے شروع ہوا جو پھیلتے پھیلتے بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے زمری اور شیرانی کے جنگلات تک پہنچا۔
from SAMAA https://ift.tt/rF91PBe
No comments:
Post a Comment