پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ قیمتیں 30 مئی تک برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ نے 15 سے 30 مئی تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 149.86 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 15 پیسے پر برقرار رہے گا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125.56 روپے اور لائٹ ڈیزل  118 روپے 31 پیسے میں فروخت ہوگا۔

واضح رہے کہ کل پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں دی جائے گی، اس کے علاوہ ان پر فی لیٹر 30 روپے لیوی کے علاوہ جی ایس ٹی بھی وصول کیا جائے گا۔ ہم عمران خان کے بطور وزیر اعظم کئے گئے وعدوں پر عمل کے پابند ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/jxiLEDA

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...