جہاں ان دنوں بھارت میں شدید گرمی اور دہلی میں پہلی بار درجہ حرارت تقریباً 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک پہنچ گیا وہاں چين ميں بے موسم برف باری نے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں 15 مئی کو تاریخ میں پہلی بار دو مقامات میں درجہ حرارت 49 ڈگری سیلسیس سے بھی زیادہ درج کیا گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ درجہ حرارت درج کرنے والے مراکز میں سے ایک مقام پر 49.2 جبکہ دوسرے مقام پر49.1 درجہ حرارت درج ہوا۔
حکام کے مطابق ان دنوں میں اوسطاً حرارت میں یہ معمول سے 9 ڈگری تک کا اضافہ ہے۔ اس سے قبل مئی کے مہینے میں تقریبا 47 ڈگری تک درجہ حرارت درج کیا جا چکا ہے تاہم دہلی اور اس کے مضافات میں 49 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت کبھی بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
بھارت کے دوسرے ریاستوں ہريانہ، مدھيہ پرديش، اترپرديش اور راجھستان ميں بھی ہيٹ ويو جاری ہے۔ کئی شہروں کاپارہ 45 ڈگری کو کراس کرچکا ہے۔
عراق میں ریتلے طوفان نے ایک بار پھر زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ دارالحکومت بغداد سمیت متعدد شہروں میں دم گھٹنے کے باعث متعدد افراد اسپتال پہنچ گئے، ملک بھر ميں اسکولز بھی بند کرديے گئے۔
امريکی شہر ڈکوٹا ميں بھی ريت کا طوفان آگيا جس کے باعث ہرطرف مٹی اور دھول کے بادل چھا گئے۔ 90 کلو ميٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔
ہانگ کانگ میں تیز بارشوں سے جل تھل ایک ہوگیا جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئی، انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
چین کے جنوبی صوبوں میں تیز بارشوں سے سیلاب آگیا اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قلت بھی پیدا ہوگئی۔
دوسری جانب چين کے صوبے سی چوان ميں بے موسم برف باری نے سب کو حيران کرديا ۔ پہاڑوں پر برف پڑی تو لگا جيسے پرستان کی سير کررہے ہوں۔
from SAMAA https://ift.tt/4Loq2HT
No comments:
Post a Comment