رانا ثناء نے عمران خان کے دعوے کو فراڈ قرار دیدیا

رانا ثناء اللہ نے جان کو خطرے سے متعلق عمران خان کے دعوے کو فراڈ اور جھوٹ قرار دیدیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لندن میں نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل سے متعلق سازش کے دعوے کو جھوٹ اور فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹے دعوے کرنے اور بیانیے بنانے کا مجرم ہے، جس طرح انہوں نے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا تھا وہ تین ہفتے ہی چل سکا، وہ مدہم پڑ گیا تو نیا ڈرامہ شروع کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، اس کی ایف آئی آر کٹوائیں گے اور شواہد کی تحقیقات کروائیں گے، اگر جھوٹ بولا ہے تو وہ بھی پکڑا جائے گا، بادی النظر میں مجھے لگتا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولا ہے، ایسی کوئی صورتحال نہیں۔

مزید جانیے: میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے، عمران خان کادعویٰ

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان سے سیکیورٹی لینے کا دعویٰ غلط ہے، ان کے پاس سیکیورٹی تھی، انہوں نے بڑھانے کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعظم نے خود حکم دیا جس پر عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی دی جارہی ہے۔

وزیر داخلہ نے عمران خان کے جلسے میں جانے والوں کو آوارہ اور اوباش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان یا یہی فین کراؤڈ ہے جو ان کے ساتھ 2011ء سے اب تک ہے، اسے روکنے میں کوئی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ کی تیاری میں شدید مشکلات ہیں، وزیر دفاع

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے لوگوں کو اسلام آباد آنے سے روکنے کا فیصلہ کیا تو وہاں 20 بندے بھی نہیں ہوں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے تمام اراکین ہوٹل اور جہاز کے ٹکٹ سمیت اپنے خرچے پر یہاں آئے ہیں، حکومت کا ایک پیسہ بھی نہیں لگایا۔



from SAMAA https://ift.tt/0Nv7FSC

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...