مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی وزیراعظم کو یقین دہانی

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جانیوالے وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

انٹونی بلنکن نے پاکستان میں بدترین سیلاب سے متاثر ہونیوالے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، اسلام آباد کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان کو مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرت کو روکنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا، موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں، اس کیلئے عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jdgPH68

No comments:

Post a Comment

Main Post

From Russian cages to Irish sanctuary: The five-year rescue journey of Bu and Tyapa

For Bu and Tyapa, the five-year journey from Russia to the Irish countryside was anything but straightforward. from BBC News https://ift.t...