عُمان:پہاڑی تودہ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق،متعدد لاپتا

خلیجی ملک عُمان کے ایک دوردراز علاقے میں پہاڑی تودے گرنے سے 5 مزدور جاں بحق اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا نے عُمان کی شہری دفاع اور ایمبولینس اتھارٹی کے حوالے سے لکھا کہ یہ واقعہ شمالی گورنری الظاہرہ کے علاقے العرید میں پیش آیا ہے،ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔

ریسکیو حکام کے  مطابق 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ملبے تلے لاپتا افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ الظاہرہ دارالحکومت مسقط کے مغرب میں واقع ہے۔ کم آبادی والا یہ علاقہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سرحدوں سے متصل ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/DdLoMrf

No comments:

Post a Comment

Main Post

'It seems unjust to me' - Views on Maduro's seizure from Caracas

BBC Mundo has spoken to Venezuelans in the country's capital about the latest US military operation. from BBC News https://ift.tt/DYhL...