شاہ محمود قریشی کو کسان اتحاد کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا گیا

اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو کسان اتحاد کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے پولیس کے کام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کسان اتحاد کا احتجاج جاری ہے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کو مظاہرے میں جانے سے روک دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی پولیس سے الجھ پڑے، بار بار اہلکاروں سے تعارف پوچھتے رہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی پولیس کی اجازت نہ ملنے پر کسانوں سے ملاقات کئے بغیر چلے گئے۔

شاہ محمود قریشی کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روکنے پر اسلام آباد پولیس کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے، انہوں نے پولیس کے کام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسران نے شاہ محمود قریشی کے دھمکی آمیز ریمارکس کو صبر و تحمل سے سنا، پولیس بلاتقریق اپنے فرائض منصبی جاری رکھے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JUL6QCW

No comments:

Post a Comment

Main Post

Purdue and Sackler family agree $7.4bn opioid settlement

Under the terms, the opioid maker agreed to pay $900m, and the family behind it agreed to pay up to $6.5bn. from BBC News https://ift.tt/q...