ذاکر خان ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مقرر

سماء ٹی وی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان کو ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) مقرر کر دیا گیا ہے۔

ذاکر خان اس سے قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے طور پر کام کر چکے ہیں اور اپریل میں اس عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ذاکر خان کو ایک ماہ کی توسیع دی تھی اور بعد میں انہیں سپیشل پراجیکٹ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا تھا۔

ذاکر خان اب کئی سالوں سے پی سی بی میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے 2003 میں جنرل منیجر، 2008 میں پی سی بی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور 2011 میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔

انہوں نے 1986 اور 1989 میں پاکستان کے لیے دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلے تھے۔ 1984 سے 1990 تک انہوں نے پاکستان کے لیے 17 ون ڈے میچز کھیلے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eX4wN9c

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...