پنجاب حکومت نے نجی اسپتالوں کی درجہ بندی کا فیصلہ کرلیا

پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے نجی اسپتالوں کی درجہ بندی کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے تمام نجی اسپتالوں کی مرحلہ واردرجہ بندی کی جائے گی ۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے مطابق نجی اسپتالوں کی درجہ بندی پرعلاج معالجے کے چارجز کا تعین ہوگا۔صوبے کے نجی اسپتال چار قسم کے گریڈ میں تقسیم ہوں گے۔

سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کی زیرصدارت اسپتالوں کی گریڈنگ پراہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سرکاری ونجی طبی ماہرین پرمشتمل چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں اسپتالوں کی درجہ بندی کو حتمی شکل دے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/x9dvtlN

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...