وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقتدارچھننے پرایک شخص ہوا کو بھی گالی دیتا تھا، اس نے لوگوں کی ماؤں،بہنوں کواقتدارکی خاطراستعمال کیا،یہ جیل سےبھی فون کرتا رہا لیکن اب کسی بھی کارکن کاساتھ نہیں دےرہا۔
سیالکوٹ میں کاکارکنان سےخطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کےغلط فیصلوں کےباعث پارٹی سمیت پوری قوم عذاب میں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کاسارا ٹبرلندن میں ہے،ایک بھانجایہاں ہےوہ بھی مفرورہے،اس نےلوگوں کی ماؤں،بہنوں کواقتدارکی خاطراستعمال کیایہ جیل سےبھی فون کرتا رہا لیکن اب کسی بھی کارکن کا ساتھ نہیں دےرہا،اقتدار چھننے پرایک شخص ہواکوبھی گالی دیتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےریاست کوچیلنج کیا،منصوبہ بندی کےتحت دفاعی تنصیبات ، یاد گارشہداء پرحملےکرائےگئے،شک نہیں ہوناچاہیے منصوبہ بندی کے پیچھے چیئرمین پی ٹی آئی تھا، بھٹوکی پھانسی، نوازشریف کی نااہلی،بینظیرکی شہادت کےبعد بھی ایسانہیں کیاگیا۔
خواجہ آصف 14ماہ میں چیئرمین پی ٹی آئی نےکبھی سیاستدان کاکردارادانہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نےاقتدارسےپہلےاوردوران کبھی بھی سچ نہیں بولا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6rHFKSm
No comments:
Post a Comment