پنجاب کی کئی سیاسی شخصیات کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سےملاقات کے بعد پنجاب بھر سے کئی سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کئی سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والوں میں راولپنڈی ، اٹک، سیالکوٹ، خوشاب ، جہلم اور جنوبی پنجاب کے رہنما شامل ہیں۔پیر عباس محی الدین، ڈسکہ سیالکوٹ سے سابق ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم اعجاز احمد چھجا اورجہلم سے سابق ایم پی اے ملک جاوید نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔

اس کے علاوہ پی پی بیاسی خوشاب سے سابق امیدوار ملک ذیشان اعوان اور سابق ایم پی چودھری شوکت نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

بلاول بھٹو نے تمام قائدین کو اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور عام انتخابات کی تیاری کرنے کی تاکید کی ۔

وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نوابزادہ افتخاراحمد اور ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ijYcHBC

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...