ایف ائی اے نے کراچی سے دو انسانی اسمگلرزکو گرفتار کر لیا

یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد کراچی میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایف آئی اے نے کراچی س دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکینگ سیل نے کینٹ اسٹیشن اور آگرہ تاج کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپےکےعوض لوگوں کو بیرون ملک بجھوانےمیں ملوث دو انسانی اسمگلرزکو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان کے مطابق ملزم غلام عباس نےمختلف افرادسےورک ویزاکےعوض لاکھوں بٹورے ، ملزم کےقبضےسےمختلف افرادکے پاکستانی پاسپورٹس بھی برآمدکیےگئے ۔

دوسری کارروائی میں گرفتار ملزم طاہر محمود نے بحرین سے ڈی پورٹ کیے گئے مسافر سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کیے ۔ اور مسافر کو بحرین کا جعلی ویزا لگاکردیا ۔

ایف آئی اے نے گرفتار دونوں انسانی اسمگلرز کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ECnmvRA

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...