پاکستان کا بھارت میں سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ رواں سال بھارتی شہر گوا میں ہوگی، پاکستان نے بھار ت میں ہونے والی سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

چیئر مین پی بی ایس اے عالمگیر شیخ نے کہا کہ آئی بی ایس ایف سے ملنے والے انویٹیشن کا بھارت سنوکر فیڈریشن کو بھی ہم نے بتادیا ہے، بھارتی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے نام مانگے ہیں، ایونٹ سے پانچ ماہ قبل بغیر اجازت کھلاڑیوں کے نام دینا مشکل ہوجائے گا۔

عالمگیر شیخ نے کہا کہ بورڈ میٹنگ میں ہم 5 کھلاڑیوں کے نام پر غور و فکر کرینگے، بھارت سے این او سی کیلئے ہمیں کھلاڑیوں کےنام دینا پڑینگے، بھارتی ویزہ سمیت این او سی حاصل کرنے کیلئے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنا ہے ، ہم نے آئی پی سی منسٹری میں بھی اجازت کی درخواست دے دی ہے۔ حکومت سے اجازت مانگنے کیلئے خط لکھ دیا گیا۔

علاوہ ازیں پاکستان بلئیرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے رواں سال کے شیڈول ایونٹس کا اعلان کر دیا، پاکستان جون سے نومبر تک پانچ انٹر نیشنل اسنوکر ایونٹس میں شرکت کرے گا۔

عالم گیر شیخ کے مطابق پاکستان 18 تا 27 جون ایران کے شہر تہران میں شیڈول ایشین سنوکر سکس ریڈ ٹیم اور انڈر21چیمپئن شپ، 7 تا 16 جولائی سعودی عرب کے شہر ریاض میں انڈر 17 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ، 4 تا 15 ستمبر ملائیشیا میں شیڈول ورلڈ ٹیم اینڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ، تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں17 تا 26 نومبر شیڈول ایشین ان ڈور اسنوکر چیمپئن شپ میں شریک ہوگا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/IfQ54uU

No comments:

Post a Comment

Main Post

US sanctions Chinese firms behind Russian drones, as Zelensky calls for 'pressure'

The US Treasury announces the move after the Ukrainian president called out China's involvement in Russian arms. from BBC News https:/...