عمران خان کو صادق اور امین کا جعلی سرٹیفکیٹ دیا گیا، شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو صادق اور امین کا جعلی سرٹیفکیٹ دیا گیا ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سیاسی مخالفین کے خلاف فیصلے دیے ،ان کے تمام فیصلے منسوخ ہونے چاہئیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ایک جماعت کا ٹکٹ دلانے کے پیسے لے رہا ہے، ثاقب نثار نے عمران خان کو نوازا اور اب عمران خان اس کی بات مان رہا ہے، ثاقب نثار کی لیک آڈیو شرم ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران کو صادق اور امین کا جعلی سرٹیفکیٹ ثاقب نثار نے دیا، عمران کے غیر قانونی گھر کو قانونی حیثیت دی گئی، سیاسی مخالفین کے خلاف فیصلے دیے گئے، ثاقب نثار کے تمام فیصلے منسوخ ہونے چاہئیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے معاشرے کو تباہ کیا، معاشرے میں بہتری کے لیے محنت کرنی پڑے گی، جب جسٹس بندیال کے بینچ نے عمران خان کی اسمبلی تحلیل کے خلاف فیصلہ دیا تو تنقید کی گئی، پی ٹی آئی نے جسٹس بندیال کے خلاف لندن میں مہم چلائی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے اس کا یہ مطلب نہیں کے ہم توہین کر رہے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آئین اور قانون پر عمل کرنے والے جج ہیں، عمران خان اپنی کسی بات پر قائم نہیں رہتا، عمران خان آج تک یہ نہیں بتا سکا اس کی اولاد کتنی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں مذہب کو استعمال کیا،عمران خان پر جس نے احسان کیا اس کے خلاف مہم چلائی گئی، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پنجاب میں الیکشن ہوں گئے کیونکہ الیکشن کمیشن نے کہہ دیا انتخابات کی تاریخ دینا سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے۔۔

شرجیل میمن نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو ایک پیچ پر آنے کی ضرورت ہے، ملک میں عدم استحکام کے باعث کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bAzGgB8

No comments:

Post a Comment

Main Post

US sanctions Chinese firms behind Russian drones, as Zelensky calls for 'pressure'

The US Treasury announces the move after the Ukrainian president called out China's involvement in Russian arms. from BBC News https:/...