اداروں کو دائرے میں رہ کر آئینی کردار ادا کرنا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالت میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے اور سب کو دکھائی دینا چاہیے۔ تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر آئینی کردار ادا کرناچاہیے۔ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کر رہےہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی چیلنجز کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے، انشاء اللہ جلد مشکلات سے نکلیں گے، اس سال گندم کی پیداوار گزشتہ 10 سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ لندن میں دو فنکشنزمیں شرکت کے بعد وطن واپس لوٹ جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے اور سب کو دکھائی دینا چاہیے۔ آئین اور قانون کی بالادستی کا سب کو احترام کرنا ہو گا، پارلیمنٹ اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر آئینی کردار ادا کرناچاہیے۔ اسی میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی، عوام کی ترقی کا راز مضمرہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہرا معیار کسی بھی معاشرے کیلئے صحتمند نہیں ہو سکتا، ماضی میں اپوزیشن کو جعلی مقدمات میں جیل بھجوایا گیا، ماضی میں ظلم و زیادتی کے حوالے سے کوئی پرسان حال نہیں تھا، ہمیں آئین کی بالادستی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، عدالت عظمیٰ، پارلیمان اور دیگر ادارے ملکر ملک کی خدمت کریں، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کر رہےہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WbegX3F

No comments:

Post a Comment

Main Post

US sanctions Chinese firms behind Russian drones, as Zelensky calls for 'pressure'

The US Treasury announces the move after the Ukrainian president called out China's involvement in Russian arms. from BBC News https:/...