عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا فیصلہ نہیں ہوا، نگران وزیراطلاعات پنجاب

حکومت پنجاب کے ترجمان عامر نے عمران خان کے اس دعوے کو سختی سے رد کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور پی ٹی آئی کے چیئرمین ہمیشہ کی طرح عوام کو اشتعال دلانے کے لئے اس طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے زمان پارک لاہور میں میری رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا ہے، اور شاید یہ میرا آخری ٹویٹ ہو۔

نگران وزیر اطلاعات نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس زمان پارک میں چھپے ہوئے 40 دہشت گردوں کی گرفتاری کےلیے صرف 4 پولیس والے لے کر نہیں جائے گی40 تربیت یافتہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کم از کم 400 پولیس والوں کو جانا ہو گا خان صاحب کے جواب کا انتظار رہے گا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Hf06jpw

No comments:

Post a Comment

Main Post

BBC Verify: What satellite images reveal about Myanmar's quake

Myanmar's military government says at least 2,000 people were killed in last week's 7.7 magnitude quake. from BBC News https://ift...