پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ 19 مئی سے شروع ہوگا

پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں 19 مئی سے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والےاس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو محدود اوورز کی کرکٹ کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے ،اس ٹورنا منٹ سے کھلاڑیوں کو ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں بھرپور مدد ملے گی جو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ تیرہ میچوں پر مشتمل ہوگا جو دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا اور چار ٹیمیں رائونڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جبکہ تین ٹیمیں ون ڈے میچوں میں مدمقابل ہونگی ،یہ میچز ڈبل رائونڈ رابن لیگ کے تحت کھیلے جائیں گے جس کا فائنل چار جون کو ہوگا۔

ترجمان نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی ممکنہ کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گی ،ٹورنامنٹ میں شریک اسٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی جبکہ بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ہونگی جو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی واحد پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی کپتانی میں میدان میں اترے گی،ان چار ٹیموں کے درمیان چھ ٹی ٹونٹی میچز 19 سے 21مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گرائونڈ اور اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ترجمان نے کہاکہ23مئی سے بلاسٹرز، چیلنجرز اورڈائنامائٹس کی ٹیمیں پچاس اوورز پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مدمقابل آئیں گی،اس ٹورنامنٹ کا فائنل اسٹیٹ بینک گرائونڈ میں کھیلا جائے گاجسے پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر لائیو دکھایا جائے گا۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ہے،فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے اور رنراپ کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ پلیئر آف دی میچ کے لیے بیس ہزار روپے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے پچاس ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Um8EZDR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...