ٹویٹر نےایک اوراہم فیچر متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کا دیرنہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ویڈیو کی رفتار کنٹرول کرنے سے متعلق اہم فیچر متعارف کرادیا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق نئے فیچر میں عام صارفین بھی ویڈیو کی رفتار قابو کرسکتےہیں، اس پر ردِ عمل دے سکتے ہیں اور اسے فلیگ بھی کرسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایپ کے اندر موجود ویڈیو پلیئر سے آپ اپنی سہولت کے لحاظ سے اس کی رفتار کم یا زیادہ کرسکتے ہیں، خبریں اور گفتگو کو تیز چلا کر سنا جاسکتا ہے جبکہ کھیلوں کے اہم واقعات کو سست کرکے اس کا لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ تاہم ویڈیو کے دیگر فیچر اگلے چند ہفتوں میں سامنے آسکتے ہیں جن میں کچھ یہ ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹویٹر کو خبروں کے لیے مشہور ایپ بنانے کے لیے یوٹیوب کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں مختصر ویڈیو کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ طویل ویڈیو کی اجازت سے مشتہرین کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی ممکن ہے کہ ٹویٹس میں ویڈیو کو زیادہ اہمیت بھی دی جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LRft0nr

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...